2016-01-08
علمائے اسلام
متفرق
2730
| سال | مہینہ | تاریخ |
یوم پیدائش | 1319 | | |
یوم وصال | 1393 | ربيع الآخر | 04 |
مفتی عبد الحمید قادری رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: اسمِ گرامی: مفتی عبدالحمید قادر ۔والد کا اسمِ گرامی: استاذ الحفاظ حافظ عبد المجیدقادری رحمۃ اللہ علیہ۔
تاریخِ ولادت: حضرت مولانا مفتی عبد الحمید قادری 1319ھ،مطابق 1901ء میں قصبہ "آنولہ"(ضلع بریلی ۔ یو ۔ پی انڈیا)میں پیدا ہوئے۔
تحصیلِ علم: قرآن پاک والد ماجد سے حفظ کیا ، فارسی اور عربی کی ابتداء کتابیں مونانا برکت اللہ اور مولانا رحیم بخش سے پڑھیں ، بعد ازاں بریلی شرف جاکر مولانا رحم الٰہی، مولانا عبد العزیز خاں ، مولانا عبد المجید آنو لوی ، اور حجۃ الاسلام مولانا حامد رضا خان بریلوی قدس سرہ سے علوم دینیہ کی تحصیل و تکمیل کی ۔
سیرت وخصائص: مدرسِ اہلسنت،مفتیِ اہلسنت ،استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا مفتی عبد الحمید قادری رحمۃ اللہ علیہ۔آپ نے کچھ عرصہ بریلی شریف میں سلسلۂ درس و تدریس جاری رکھا ، بعد ازاں جامعہ حنفیہ رضویہ ، بنارس میں صدر مدرس اور شیخ الحدیث رہے تقریر و تحریر پر یکساں قدرت رکھتے تھے۔کتبِ درسیہ میں ید طولیٰ رکھتے تھے ، اعلاء کلمۃ الحق اور تبلیغِ دین پوری بے باکی سے انجام دیتے تھے۔ 1946ء میں "آل انڈیا سنی کانفرنس" کے مشہور اجلاس کے انعقاد میں حصہ لیا اور اس کے سرگرم رکن رہے ۔پاکستان کی حمایت اور کانگریس کا رد نہایت شدت سے کرتے تھے ۔مذہبِ احناف پر دلنشین اور سہل انداز میں دلائل دیا کرتے تھے۔غیر مقلدین کے رد میں چند مفید رسائل سپر د ِقلم کئے 1950ء میں پاکستان آکر شہدادپور(سندھ)میں قیام پذیر ہو گئے اور وعظ و تبلیغ کا سلسلہ جاری رکھا ، آخر میں جامع مسجد نواب شاہ میں خطیب اور مفتی مقرر ہو گئے۔ کثیر مخلوق آپ کے علم سے مستفید ہوئی۔
وصال: بروزپیر 4/ربیع الثانی1393ھ،مطابق 7/مئی 1973ءکو "نواب شاہ"سندھ میں انتقال ہوا ۔
ماخذومراجع: تذکرہ اکابرِ اہلسنت
//php } ?>