المدد غوث اعظم سلام علیک
سیّدی غوث اعظم، سلامٌ علیک میرے آقائے اکرم، سلامٌ علیک نام ہے عبد قادر، لقب محئ دین حق کے ہیں سرّاعظم، سلامٌ علیک گردنیں اولیاء کی ہیں تیرا قدم اے ولئ معظم، سلامٌ علیک آپ کے پاک دامن سے جو بندھا آخرت سے ہے بے غم، سلامٌ علیک آپ کو جس نے اپنا وسیلہ کیا آپ ہیں اُس کے ہم دم، سلامٌ علیک اپنی قدرت سے بگڑی بنا دیجئے اے محئ مکرم، سلامٌ علیک آپ ہی درد کا میرے درمان ہیں رکھئے زخموں پہ مرہم، سلامٌ علیک ہم بھلے ہیں بُرے ہیں تمہارے ہی ہیں کس کے در جا...