حضرت شیخ احمد بن یحیی المعرروف ابنِ ابی حجلہ
حضرت شیخ احمد بن یحیی المعرروف ابنِ ابی حجلہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
احمد بن یحییٰ بن ابی بکر التلمسانی المعرورف بہ ابنِ ابی حجلہ نزیل الدمشق ثم القاہرہ: ۷۲۵ھ میں پیدا ہوئے اور علم میں مشغول ہوکر ادیب اجل،فصیح اکمل ہوئے،پھر حج کیا۔حنفی المذہب حنبلی الاعتقاد تھے،اگر چہ شعر کہتے تھے مگر عروض اچھی طرح نہیں کرتے تھے،کتب کو نظم و نثر میں لکھا اور بہت سے مجامیع کو جمع کیا جن میں سے دیوان صبابہ و منطق الطیر اور سکر دان (علم محاضرات میں)اور ادب الغصن اور اطیب الطیب ورنغمۃ الشاملہ فی العشرۃ الکاملہ اور قصیرات الجمال وغیرہ ہیں اور غروۂ ماہِ ذی الحجہ ۷۷۶ھ کو ۵۱ سال کی عمر میں وفات پائی۔’’مہ سپہر جلالت‘‘ تاریخ وفات ہے۔
حدائق الحنفیہ