حضرت شیخ علامہ محدث بدر الدین حسنی شامی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
حضرت علامہ محمد بدر الدین بن یوسف بن عبدالرحمٰن المغربی المراکشی ۱۲۶۷ھ/ ۱۸۵۱ء دمشق میں پیدا ہوئے۔ آپ نے دمشق میں تعلیم حاصل کی اور بخاری و مسلم کو اسانید کے ساتھ حفظ کیا۔ بیس ہزار اشعار علوم و فنون کی کتب سے حفظ کیے پھر درس و تدریس اور عبادت و ریاضت کے لیے الگ تھلگ ہوگئے۔تالیف و تصنیف اور فتاویٰ صادر کرنے کی طرف راغب نہ تھے۔ آپ کے دو رسالوں (سند صحیح بخاری اور شرح قصیدہ غرامی، جبکہ الدّرر البھیۃ فی شرح المنظومۃ البقونیۃ مخطوط کی صورت میں موجود ہے) کے علاوہ کسی مطبوعہ تصنیف کا علم نہیں۔ سیّدی قطبِ مدینہ کو آپ سے خلافت و اجازت ۱۳۳۷ھ میں حاصل ہوئی۔ ۱۳۵۴ھ/ ۱۹۳۹ءکو دمشق میں وصال ہوا۔