حضرت شیخ اوحدی اصفہانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
آپ اوحدالدین کرمانی کے خلفاء میں سے تھے اپنے زمانے کے معروف اولیاء کرام میں سے تھے آپ نے ایک دیوانِ شعری ترتیب دیا تھا۔ پھر مثنوی پر ترصیعیات لکھیں وقائق و حقائق پر شعر کہے حدیقہ سنائی کے اسلوب پر اشعار کا مجموعہ لکھا یہ شعر آپ کے مشہور اشعار میں سے ہے۔
اوحدی شصت سال سختی دید
|
|
تاشبے روئے نیک بختی دید
|
آپ کی وفات ۷۳۷ھ میں ہوئی تھی مزار پرانور تبریز میں ہے۔
اوحدالدین فرد یکتائے زماں سالِ وصل آں شہ والا ہمم
|
|
مقتدائے دین شہہ روشن ضمیر گشت پیدا صاحبِ تاج کبیر ۷۳۷ھ
|
(خزینۃ الاصفیاء)