حضرت شیخ محمد بن عبد اللہ سرخکتی

حضرت شیخ محمد بن عبد اللہ سرخکتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

          محمد بن عبداللہ بن فاعل سرخکتی: ابو بکر کنیت مجد الائمہ لقب تھا۔امام فاضل مرجع العلماء صاحب طریقۂ حسنہ تھے،آپ کو قوت نظری اور دستگاہ کامل حاصل تھی اور شہر سر خکت کے جو علاقۂ سمر قند میں واقع ہے،رہنے والتے تھے،پہلے سمر قند میں فقہ پڑھی پھر بخارا میں امامت اختیار کی اور وہاں کے علماء و فضلاء سے تحصیل علوم کی اور ابا المعالی محمد بن محمد بن زید سے حدیث کو سُنا اور آپ سے ایک جماعت کثیرہ نے روایت کی اور ضیاء الدین محمود بند نیچی نے فقہ پڑھی۔جموہکے روز یکم ماہ ذی الحجہ ۵۱۸؁ھ کو سمر قند میں وفات پائی اور بکارا میں دفن کیے گئے۔’’تاریخ وفات ہے۔

(حدائق الحنفیہ)

تجویزوآراء