حضرت شیخ محمد القادری الحریری ؓ
حضرت علامہ سید محمد بن علی الحریری المدنی المالکی ۱۲۰۲ھ میں پیدا ہوئے، مدینہ منورہ کے اکابر مشائخ میں سے تھے۔حضرت سیدی قطب مدینہ مفتی ضیاء الدین احمد قادری قدس سرہ نے آپ سے ایک عرصہ علمی و روحانی استفادہ فرمایا۔سلسلہ عالیہ قادریہ میں مجازو ماذون ہوئےاور دلائل الخیرات ، دعائے حزب البحر و حزب الاعظم اور قصیدہ بردہ شریف و قصیدہ حمزیہ کی خصوصی اجازت عنایت فرما کرسجادہ آپ کے سپرد فرما دیا ۔۱۳۵ برس عمر آپ نے پائی۔۱۳۳۷ھ میں وصال فرمایا، بقیع شریف میں دفن ہوئے۔