حضرت شیخ سید احمد الشریف السنوسی طرابلسی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ
سیّد احمد بن محمد شریف بن محمد علی سنوسی ۱۲۹۰ھ/ ۱۸۷۳ء میں جغبوب میں پیدا ہوئے۔ آپ نے خانقاہ جغبوب میں ہی تعلیم پائی۔ اساتذہ میں نانا شیخ سیّد عمران بن برکہ، والد سیّد محمد شریف سنوسی، چچا سیّد محمد مہدی سنوسی اور شیخ احمد بن عبدالقادر ریفی وغیرہ شامل ہیں۔ آپ نے ۱۳۱۷ھ/ ۱۸۹۹ء سے اگلے دس برس تک چاڈ میں فرانسیسی افواج کے خلاف جہاد کیا۔ ۱۹۱۷ء کے بعد آپ واپس جغبوب پہنچے۔ ۱۹۱۸ء میں جغبوب سے ہجرت کرکے استنبول پہنچے، پھر کچھ عرصے بعد حجاز مقدس کی راہ لی جہاں درس و تدریس و عبادت میں مشغول رہے۔ ۱۳۵۱ھ/ ۱۹۳۳ءمیں مدینہ منورہ میں وفات پائی۔ نماز جنازہ کی امامت قطب مدینہرحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمائی۔ آپ سے قطب مدینہ نے ۱۳۳۵ھ میں اجازت و خلافت پائی۔ پھر آخر تک ان سے روابط رہے۔