مولائے روم محمد جلال الدین رومی
مولائے روم شیخ جلال الدین رومی رحمتہ اللہ علیہ نام ونسب:اصل نام محمد،لقب جلال الدین اورمولائے روم تھا ۔جواہر مضیہ میں سلسلہ نسب اس طرح بیان کیا ہے ! محمد جلال الدین بن محمدبہاؤالدین بن محمد بن حسین بلخی بن احمد بن قاسم بن مسیب بن عبداللہ بن عبدالرحمن بن ابوبکرصدیق۔ (رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین) تاریخ ِولادت: مولائے روم۔ ۶۰۴ھ مطابق ۱۲۰۷ءمیں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت:ابتدائی تعلیم اپنے والدِ ماجد شیخ بہاؤ الدین سے حاص...