حضرت سید عبد الرزاق شاہ چراغ رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: سید عبد الرزاق بن عبد الوہاب بن سید عبد القادر ثالث بن سید محمد غوث بالا پیربن زین العابدین ابن سید عبد القادر ثانی بن سید محمد غوث اوچی گیلانی رحمہم اللہ۔
سیرت وخصائص: آپ اعظم اولیائے قادریہ سے اور علومِ ظاہری وباطنی میں جامع تھے۔ آپ اپنے ۔۔۔۔
حضرت سید عبد الرزاق شاہ چراغ رحمۃ اللہ علیہ
نام ونسب: سید عبد الرزاق بن عبد الوہاب بن سید عبد القادر ثالث بن سید محمد غوث بالا پیربن زین العابدین ابن سید عبد القادر ثانی بن سید محمد غوث اوچی گیلانی رحمہم اللہ۔
سیرت وخصائص: آپ اعظم اولیائے قادریہ سے اور علومِ ظاہری وباطنی میں جامع تھے۔ آپ اپنے والد کے مرید تھے۔ جب آپ پیدا ہوئے تو آپ کے دادا نے فرمایا کہ ہمارے گھر چراغ پیدا ہوا ہے ، اُسی روز سے آپ شاہ چراغ کے نام سے مشہور ہوگئے۔ بہت بڑے سیاح تھے۔مشائخ حرمین سے بہت ہم صحبت رہ کراستفادہ اٹھایا۔حضرت شاہ جہان آپ کے بہت معتقد تھے۔
وصال: آپ کی وفات 22 ذیقعدہ 1068 ھ /بمطابق 20 اگست 1658 ء میں ہوئی۔ آپ کا مزار آپ کے والد کے مزار سے متصل لاہور میں ہے۔
ماخذ مراجع: تذکرۂ علمائے برِ صغیر پاک و ہند