ضیائی شخصیات  

حضرت ابو نصر بن ابی جعفر بن ابی اسحٰق ہروی خانجابادی

حضرت ابو نصر بن ابی جعفر بن ابی اسحٰق ہروی خانجابادی رحمتہ اللہ         بعض کہتے ہیں ابو نصر محمد بن ابی جعفر۔آپ ظاہر باطن  کےعالم زمانہ کےفقیہ تھے۔دراصل کرمان کے تھے۔ان کی توبہ کا یہ سبب ہواکہ ایک دن ایک شخص فتویٰ لایا۔جس کا مضمون یہ تھا۔علماء دین اس مسئلے میں کیا فرماتے ہیں کہ ایک شخص نے جوانی کی حالت میں غصہ میں آکردرازگوش کو ماردیں۔اس راز گوش نے منہ موڑا اور کہا اے خواجہ یہ بڑا غصہ مجھ مظلوم عاجز پر ک...