ضیائی شخصیات  

مولانا حامد رضا بریلوی

حضرت مولانا شاہ حامد رضا بریلوی﷫ نام ونسب :اعلیٰ حضرت امام اہلسنت کے بڑے شہزادے۔محمد نام،معروف بہ حامد رضا،لقب ،حجۃ الاسلام۔ تاریخِ ولادت: ماہ ربیع الاول1292ھ بمطابق 1875ء میں اپنےدادا مولانا نقی علی خان کے گھر بریلی میں  پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم: آباؤ اجداد کی شاندار روایات کےمطابق درسیات تمام وکمال والد ماجد سے پڑھی19 سال کی عمر میں تمام  مروجہ درسیات کی کتب سےفارغ التحصیل ہوۓ۔علم وعمل میں باکمال والدِ ماجد کے جانشین،عربی نظم ونثر ...

سید محمد طاہر اشرف اشرفی

قطبِ ربانی سید محمد طاہراشرف اشرفی جیلانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:آپ کااسمِ گرامی حضرت ابو مخدوم سید محمد طاہر اشرف شاہ جیلانی ابن حضرت سید حسین اشر ف شاہ جیلانی رحمۃ اللہ علیہما۔ آپ کا سلسلۂ نسب حضور سید نا غوث اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے ۔ تاریخِ ولادت: آپ رحمۃ اللہ علیہ 12 ربیع الاول1305ھ کو دہلی میں پیدا ہوء ۔ تحصیلِ علم:ابتدائی تعلیم و تربیت والد ماجد سے حاصل کی ۔ ترکیۂ نفس کے ابتدائی مراحل بھی انہی سے طے کئے ۔والد گرا...

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی

مجاہد ِ تحریک پاکستان مولانا عبدالحامد بدایونی نام ونسب:  عبد الحامدبدایونی بن مولانا عبد القیوم قادری بدایونی،بن مولانا حافظ فرید جیلانی،بن مولانامحی الدین،بن سیف اللہ المسلول شاہ فضل رسول ،بن مولانا شاہ عین الحق عبدالمجید  علیہم الرحم ولادت:  ۱۱، نومبر ۱۹۰۰ء کو دہلی میں اپنے ننھیال میں پیدا ہوئے۔ تحصیلِ علم:   ابتدائی تعلیم اپنے آبائی مدرسہ قادریہ میں مولانا عبدالمقتدر بدایونی سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ مولانا محب احمد...

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی

حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور بخش توکلی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:محمدنوربخش۔لقب:حضرت توکل شاہ انبالوی  علیہ الرحمہ کی نسبت سے "توکلی" کہلاتے ہیں۔والدکااسمِ گرامی: آپ کے والدِگرامی میاں شادی شاہ صاحب  علیہ الرحمہ ایک صوفی منش،زراعت پیشہ انسان تھے،اورحضرت خواجہ عبدالخالق جہاں خیلاں نقشبندی علیہ الرحمۃ کےمرید ِخاص تھے۔          تاریخِ ولادت: حضرت علامہ مولانا پروفیسر محمد نور ...

سید غلام نبی شاہ المعروف سمندری بابا

  حضرت سید غلام نبی شاہ بن حضرت سید غلام محمد شاہ کشمیری سری نگر ( مقبوضہ کشمیر ) میں تولد ہوئے ۔ کشمیر کے نامور بزرگ حضرت امیر کبیر سید علی ہمدانی قدس سرہ العزیز کی اولاد میں سے تھے ۔ بیعت و خلافت : حضرت صوفی سید سلامت علی شاہ المعروف چھتری والی سر کار ؒ ( آستانہ عالیہ راوی روڈ لاہور ) سے دست بیعت اور منظور نظر تھے۔ شادی و اولاد : کشمیر میں آپ نے شادی کی جس سے ایک بچی تولد ہوئی ۔ شیرخواری میں ان کو ان کی والدہ کے پاس کشمیر چھوڑ کر خود ۱۹۶...

سید احمد کبیر رفاعی

سید الاولیاء شیخ الکبیر حضرت سید احمد کبیر رفاعی علیہ الرحمۃ نام و لقب:السید السند، قطبِ اوحد، امام الاولیاء، سلطان الرجال، شیخ المسلمین، شیخ ِ کبیر، محی الدین، سلطان العارفین،عارف باللہ، بحرشریعت وطریقت ابوالعباس احمد الرفاعی۔اباً حسینی، اُماًّ اَنصاری، مذہبا ً شافعی، بلداً واسطی،بانیِ سلسلہ رفاعی۔ ولادت :امام احمد رفاعی بروز جمعرات، ماہِ رجب کے نصف اوّل (15/رجب) کو 512ھ میں مسترشد باللہ عباسی کے زمانہ خلافت میں مقام اُم عبیدہ کے حسن نام...

حضرت شیخ عبداللہ شاہ بلوچ قادری لاہوری

حضرت شیخ عبداللہ شاہ بلوچ قادری لاہوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مشائخ قادریہ میں بڑے عظیم المرتبت بزرگ گزرے ہیں۔ صاحبِ علم و فضل تھے۔ زہد و تقویٰ اور عبادت و ریاضت میں ممتاز الوقت تھے۔ ذات کے بلوچ تھے۔ سار بانی پیشہ تھا۔ صاحبِ ثروت تھے۔ شیخ شرف الدین پانی پتی کے مرید خلیفہ تھے۔ سلسلۂ بیعت چار واسطوں سے حضرت محمد میر معروف بہ میاں میر قدس سرہ تک منتہی ہوتا ہے۔ جب سلوک میں قدم رکھا تو تمام مال و متاع راہِ خدا میں لٹا دیا۔ تکمیلِ سلوک کے بعد حکمِ مرشد...

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی

حضرت سید جمال الدین احمد ہانسوی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ خواجہ فریدالدین گنج شکر رحمۃ اللہ علیہ کے خلیفہ خاص تھے، آپ کا خطاب خطیب اور قطب تھا۔ آپ کا نسب نامہ چند واسطوں سے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ رضی اللہ عنہ سے ملتا ہے۔ شیخ فریدالدین گنج شکر نے آپ کی روحانی تربیت میں اتنی توجہ فرمائی کہ خود بارہ سال تک ہانسی میں قیام فرمایا اور آپ کے حق میں فرمایا کرتے تھے کہ شیخِ جمال جمالِ مااست، آپ اکثر فرمایا کرتے جمال الدین میرا دل چاہتا ہے کہ تیرا طواف کرو...

حضرت فاضل شہیر مولانا مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی

حضرت فاضل شہیر مولانا مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی لاہو علیہ الرحمۃ    استاذ العماء حضرت علامہ مولانا ابوسعید مفتی محمد عبدالقیوم ہزاروی بن مولانا حمیداللہ ۲۹؍شعبان المعظم ۱۳۵۲ھ/ ۱۸؍دسمبر ۱۹۳۳ء میں بمقام میراہ علاقہ اپرتناول، مانسہرہ (ہزارہ) پیدا ہوئے۔ آپ کے خاندان کے اکثر افراد علم دین اور حفظِ قرآن کی لازوال دولت سے بہرہ ور ہیں۔ آپ نے ابتدائی کتب فارسی، جنیدھیڑ شریف ضلع گجرات میں اپنے چچا مولانا محبوب الرحمٰن سے پڑھیں، جبکہ مولانا مذ...

سید محمد حسن قادری(کوثر بابا)

حمدِ ربّ العزّت جَلَّ جَلَالُہٗ و نعت حضور سیّدالانبیاء علیہ السلام کے بعد جس کا باَحسن وجوہ ادا کر سکنا  امکانِ بشری سے  باہر ہے۔ فرمائشاتِ مریدین  و عقیدت مندوں کے بے شمار  خطوط موصول  ہوئے۔  ان میں بعض  احباب کی فرمائش بھی ہوئی کہ بہ طریقتِ سلطانِ عظیم البرکۃ  مجاہدین و ملت مسیح الملک رہبرِ راہِ حقیقت نورِ یزدانی شمع معرفت، غریب پرور حکیم سیّدنا محمد  حسن قادری کوثر  کوثر پیر رحمۃ اللہ تعالٰی ع...