حضرت ابوالمجد مجدود بن آدم حکیم سنائی
حضرت ابوالمجد مجدود بن آدم حکیم سنائی علیہ الرحمۃ آپ کی کنیت و نام ابو المجد مجد بن آدم ہے۔وہ اور شیخ رضی الدین کے باپ علی لالا دونوں چچا زاد بھائی تھے۔صوفیوں میں سے بڑے شاعر گذرے ہیں"اور لوگ ان کے شعروں کو اپنی تصنیفات میں بطور دلیل کرتے ہیں۔ان کی کتاب"حدیقہ الحقیقت"ان کی شعردانی ذوق اور ارباب معرفت کے وجد اور توحید کے کمال پر قاطع دلیل اور روشن برہان ہے۔خواجہ یوسف ہمدانی کے آپ مرید ہیں۔آپ کی توبہ کا یہ سبب تھا کہ سلطان محمود سبکتگین...