سیّد اکبرعلی شاہ سنگھوئی والہ رحمتہ اللہ علیہ
آپ کا نام محمد اکبرالمشہوراکبر علی شاہ۔الملقب بہ صاحبزادہ تھا۔آپ سیّد حیدر شاہ بن سید محمدنیک ہاشمی رنملوی رحمتہ اللہ علیہ کے فرزند اکبرتھے۔ آپ کے بیعت طریقت اپنے چچاسیّد غلام حسین رحمتہ اللہ علیہ سے تھی۔وہ مریداپنے والد سیّد محمد نیک رحمتہ اللہ علیہ کے تھے۔وہ مُریداپنے والد سید عبدالرسول ہاشمی رحمتہ اللہ علیہ کے۔ فیض صحبت آپ سیّد احمد بخش بن سیداللہ دتہ برخورداری ڈھلوالہ رحمتہ اللہ علیہ سے حاصل ہو ا تھا۔ اکثراُن کی خدمت میں جایاکرتے۔ ...