سیّدنا یزید رضی اللہ عنہ
بن اسد بن کرز بن عبد اللہ بن عبد شمس بن عمعمہ بن جریر بن شق الکاہن بن صعب بن لشیکر بن رہم بن ارفرک بن نزیر بن قسر بن عبقر بن انمار بن اراش الجبلی القسری یہ صاحب خالد عبد اللہ بن یزید کے (جو ہشام بن عبد الملک کی طرف سے امیر عراق تھے) دادا تھے۔ ان کی حدیث خالد بن عبد اللہ نے اپنے باپ سے، انہوں نے دادا سے روایت کی کہ ابو الفضل الفقیہ مخزومی نے باسنادہ احمد بن علی بن مثنیٰ سے، انہوں نے عثمان بن ابی شیبہ سے، انہوں نے ہشیم بن بشیر سے، انہوں نے سیار سے ...