محمد کامل ولید پوری اعظمی
محمد کامل نام، حضرت امام اعظم کی اولاد امجاد سے تھے، اپنے گاؤں ولید پور ضلع اعظم گڈھ میں ۲ نومبر ۱۸۲۳ء میں پیدا ہوئے، پندرہ برس کی عمر فرنگی محل کے علماء کی خدمت میں آکر درسیات پڑھی، حضرت سید شاہ عبد العلیم لوہاری سےسلسلۂ قادریہ میں مرید ہوئے، بارہ برس پیر کی خدمت میں رہ کر تکمیل سلوک کی، اور اجازت وخلافت سے سر فراز ہوئے، ۱۸۵۹ء میں دیانت داری ومعدات گستری کی بناء پر جون پور کےمنصف مقرر ہوئے، مسجد اٹالہ جونپور تعمیر کردہ سلطان ابراہیم شرفی کی مرمت...