اے نبی پیار سے جس نے تمہیں دیکھا ہوگا
اے نبی پیار سے جس نے تمہیں دیکھا ہوگا اس کی آنکھوں سے بھی اک نور برستا ہوگا جس نے ایماں کی نظر سے تمہیں دیکھا ہوگا اس کی آنکھوں سے بھی کیا نور برستا ہوگا جس نے طوفاں میں کبھی تم کو پکارا ہوگا موج طوفاں سے ملا اس کو سہارا ہوگا جب فرشتوں نے اسے حشر میں پکڑا ہوگا اک سیہ کار گنہگار یہ کہتا ہوگا لے چلو مجھ کو مرے شافع محشر کے حضور وہ جو چاہیں گے وہی فیصلہ میرا ہوگا حسن خوباں ک...