حضرت مولانا عبد الرؤف بلیاوی مدظلہٗ
رسٹرا ضلع بلیا وطن پیدائش اور نشوانما ابتدائی تعلیم وتربیت وہیں پائی، دارالعلوم اشرفیہ مبارک پور ضلع اعظم گڈھ کے اساتذہ سےاخذ علوم کر کے سند فراغت حاصل کی، فرائض راقم سطور کےاستاذ علامہ محمد نظام الدین سابق صدر المدرسین مدرسہ عالیہ رام پور سے سیکھا کٹیہار۔ ضلع پورنیہ کے مدرسہ بحرالعلوم میں چھ ماہ قیام کر کے حضرت ملک العلماء مولانا شاہ محمد ظفر الدین فاضل بہار سے ہئیت وتوقیت کا درس لیا، تقریباً بیس۲۰برس سے دارالعلوم اشرفیہ میں مدرس دوم کے منصب پر...