خلفاء کرام  

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی ملتان

حضرت شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی ملتان علیہ الرحمۃ شیخ الحدیث مولانا محمد شریف رضوی، ملتان   فاضل جلیل شیخ الحدیث علامہ محمد شریف رضوی ولد جناب محمد حسن ولد مولانا صالح محمد بھکھڑا شریف (میانوالی) میں پیدا ہوئے۔ [۱] [۱۔ آپ کی تاریخ پیدائش کا پتہ نہیں چل سکا، البتہ عمر کے حساب سے تقریباً ۱۹۳۲ء بنتی ہے۔] آپ کے جدِّ امجد مولانا صالح محمد جیّد عالم اور باکرامت ولی تھے۔ زمینداری کے علاوہ علومِ اسلامیہ کی تعلیم میں مصروف رہتے تھے اور طلباء کے...

حضرت عمدۃ المدرسین علامہ سیّد محمد زبیر شاہ

حضرت عمدۃ المدرسین علامہ سیّد محمد زبیر شاہ، چکوال علیہ الرحمۃ    استاذالعلماء حضرت علامہ مولانا سیّد محمد زبیر شاہ بن سیّد محمد مہدی شاہ، ضلع کیمبلپور کے موضع لنگر میں پیدا ہوئے۔ آپ نسباً سیّد ہیں اور آپ کے والد  اور نانا رحمہما اللہ اپنے وقت کے جیّدِ عالم تھے۔ تعلیم و تربیت: آپ نے علومِ اسلامیہ کی کتب متداولہ مختلف مساجد میں پڑھنے کے بعد جامعہ رضویہ مظہرِ اسلام فیصل آباد میں کتب حدیث پڑھ کر سندِ فراغ اور دستارِ فضیلت حاصل کی۔ آپ ...

حضرت مناظر اہل سنّت مولانا محمد عنایت اللہ

حضرت مناظر اہل سنّت مولانا محمد عنایت اللہ، سانگلہ ہل (شیخوپورہ) علیہ الرحمۃ    مناظر اہل سنّت حضرت علامہ محمد عنایت اللہ بن جناب نواب الدین ۱۳۳۸ھ/ ۱۹۱۹ء میں شیخوپورہ کے موضع ہر دویر پار میں پیدا ہوئے۔ آپ نے ابتدائی کتب درسِ نظامی مولانا احمد دین صاحب سے سکھیکی (گوجرانوالہ) کے مقام پر پڑھیں۔ صرف و نحو حضرت استاذ العلماء قاضی عبدالسبحان کھلا بٹی رحمہ اللہ سے علی پور شریف (سیالکوٹ) میں پڑھنے کے بعد آپ بریلی شریف حاضر ہوئے، جہاں آپ نے فقہ ...