حضرت مولاناعبدالسلام عباسی بد ایونی قدس سرہٗ
مشاہیر علمائے ہند میں تھے، 1271ھ میں پیدا ہوئے، اپنےچچا مولانا بہا ؤ الحق (تلمیذ رشید مولانا بحر العلوم فرنگی محلی) اور علماءرامپور سے اخذ علوم کیا، ریاست رام پور میں قاضی محکمہ شرعی تھے، حضور شاہ آل احمد اچھے میاں مارہروی کے مرید تھے، مرشد کےبرادر زادہوجانشین حضرت مخدوم شاہ آل رسول قدس سرہٗ نےخرقہ اور مثال خلافت سے نوازا، آخرمیں مسجد نشین ہوگئے تھے، شاعر بھی تھے، کلام بلند ہوتاتھا، زیادہ تر فارسی میں کہا، سلام تخلص کرتے تھے، تصانیف میں تفسیر زادالآخرت اردو منظوم، اخیار الابرار تصوف میں معرکۃ الآراہیں، 13؍رجب 1289ھ بروز چہار شنبہ جاں بحق ہوئے، مشہور عالم مولانا محمد حسن سنبھلی آپ کے تلمیذ رشید تھے، کسی نےتاریخ وفات کہی ہے
؎
عالم و باکمال و عارف
|
قاضی عبدالسلام حق آگاہ
|
یافتہ وصل قادر مطلق
|
چہار شنبہ بہ سیزدۂ رجب
|
یافتہ از مزار شاں رونق
|
مسجد مولوی حبیب اللہ
|
گفت آں بودہ قاضی برحق
|
سال وصلش زدل چو پرسیدم
|
//php } ?>