حضرت قاضی عبد السلام بدایونی
حضرت قاضی عبد السلام بدایونی علیہ الرحمۃ
قاضی عب السلام عطائ الحق بداؤنی: اعاظم محدثین اور کبرائے مفسرین میں سےجامع علوم عقلیہ و نقلیہ تھے اور تفسیر زادالآخرہ منظوم آپ کی عمدہ تصانیف میں سے ہے جس کو آپ نے ۱۲۴۴ھ میں تقریباً دو لاکھ اشعار آبدار میں تصنیف کیا اور نام بھی اس کا تاریخی مقرر کیا جس سے وہ اسم باسمی ہوکر مقبول خاص وعام ہوئی اور اصولِ فقہ میں منار کی شرح المسمی بالانشر احات العالیۃ تصنیف کی۔وفات آپ کی ۱۲۴۷ھ[1] میں ہوئی۔’’فخر کاشانہ‘‘ تاریخ وفات ہے۔
1۔ ولادت ۱۲۰۱ھ وفات ۵؍ذیقعدہ ۱۲۸۹ھ متعدد فارسی تصانیف۔آپ کی یادگار ہیں (نزہۃ الخواطر)
(حدائق الحنفیہ)