شہید بدر حضرت سیدنا معوذ ابن عفراء (انصاری) رضی اللہ تعالیٰ عنہ
ابن عفراء: عفراء ان کی والدہ کا نام ہے۔ ان کا نسب معوذ بن حارث بن رفاعہ ہے۔ معاذ ان کے بھائی تھے جن کا ذکر پہلے کیا جا چکا ہے۔ معوذعقبہ اور بدر میں موجود تھے۔ جعفر بن سمین نے باسنادہ یونس سے انہوں نے ابنِ اسحاق سے بہ سلسلہ شرکائے بدر لکھا ہے کہ بنو خزرج سے ابن حارثہ، عوف، معاذ اور معوذ غزوۂ بدر میں موجود تھے اور اسی اسناد سے ابن اسحاق سے مروی ہے کہ شرکائے بدر میں عوف معاذ اور معوذ موجود تھے۔ آخر الذکر نے ابوجہل کو قتل کیا تھا۔ اس کے بعد وہ خود بھی اس معرکے میں شہید ہوگئے تھے۔ لاولد تھے۔ ابو عمر نے ان کا ذکر کیا ہے۔
//php } ?>