شجرہ نسب  

حضرت ابو بکر صدیق

حضرت ابو بکر صدیق﷜ نام ونسب: اسمِ گرامی  عبد اللہ ،کنیت ابوبکر ،اور دو لقب زیادہ مشہور ہیں صدیق ا ورعتیق ۔سلسلہ ٔنسب اسطرح ہے  ۔عبد اللہ بن عثمان بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب ۔حضرت کعب پر جاکر آپ رضی اللہ عنہ کا سلسلہ رسولِ اکرم ﷺ کے نسب سے جا ملتا ہے۔آپکی والدہ کا نام ام الخیر سلمیٰ بنت ِ صخر بن عامر بن عمرو بن کعب بن سعد بن تیم بن مرہ بن کعب ہے۔ قبولِ اسلام:حضرت سیدنا ابراہیم نخعی فرماتے ہیں! ""اوّل من اسلم...

ابو قحافہ حضرت عثمان

ابو قحافہ  حضرت عثمان  رضی اللہ عنہ (والد محترم سیدنا صدیق اکبر) آپ کا تعارف: آپ کا نام عثمان بن عامر بن عمر وبن کعب بن سعد بن تیم بن من کعب بن لؤی بن غالب بن فہر قر شی تیمی اور کنیت ابو قحافہ ہے۔فتح مکہ کے روز اسلام لائے،آپ  صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بیعت کی، حضرت سید نا ابو بکر  صد یق رضی اللہ تعالی عنہ کی وفات کے بعد بھی زند ہ رہے اور ان کے وارث ہوئے، اسلام میں کسی خلیفہ کے بطور والد وارث بننے کا سب سے پہلے انہیں...

ام الخیر سلمیٰ بنتِ صخر

ام الخیر سلمیٰ بنتِ صخر رضی اللہ عنہا (والدہ محترمہ سیدنا صدیق اکبر) آپ کا نام سلمی بنت صخر بن عامر بن کعب بن سعد بن تیم بن مر اہ اور کنیت ام الخیر ہے، یہ لفظاً اور معنًی دونوں طرح ام الخیر یعنی بھلا ئی کی اصل ہی ہیں اور حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کے والد کے چچا کی بیٹی ہیں،ابتد ائے اسلام میں ہی خا تمہ المر سلین،رحمت  اللعلمین صلی اللہ تعالی علیہ والہ وسلم کی بیعت کرکے مشرف بہ اسلام ہو گئیں تھیں، پھر مدینہ منورہ میں ہی اسلام پر دن...