حضرت ام المؤمنین سیدہ سودہ
حضرت ام المؤمنین سیدہ سودہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان کی کنیت ام الاسود تھی، والد کا نام زمعہ بن قیس بن عبد الشمس بن عبدودّ بن نضر بن مالک بن حَسل بن عامر بن لُوی بن غالب تھا، اور والدہ کا نام سموس بنت قیس بن عمرو بن زید بن بسید بن خداش تھا، اِن کا پہلا نکاح سکران بن عمرو سے ہَوا، اس سے ایک لڑکا عبد الرّحمٰن نام پیدا ہوا، سکران کی وفات کے بعد رمضان ۱۰ نبوی میں حضور علیہ الصّلوٰہ والسّلام کے نکاح میں آئیں، سخاوت و فیاضی و اطاعتِ نبوی میں تمام ازواج ...