چالیس احادیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
(1) أَوْلَى النَّاسِ بِي يَوْمَ القِيَامَةِ أَكْثَرُهُمْ عَلَيَّ صَلَاةً یعنی بروزِ قیامت لوگوں میں میرے قریب تَروہ ہوگا، جس نے دُنیا میں مجھ پر زیادہ دُرُودِ پاک پڑھے ہونگے۔ [جامع الترمذي،أبواب الوتر،باب ماجاء في فضل الصلاة على النبي صلى الله تعالى عليه وسلم، الحدیث: 484،ج2،ص27].
(2) مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ، وَحُطَّتْ عَنْهُ عَشْرُ خَطِيئَاتٍ، وَرُفِعَتْ لَهُ عَشْرُ دَرَجَاتٍ.ترجمہ: جس نے مجھ پر ایک بار دُرُود پاک پڑھا، اللہ تعالیٰ اُس پر دس رحمتیں بھیجے گا اور اس کے دس گناہ معاف کئے جائیں گے اور اس کے دس دَرَجے بلند کئے جائیں گے۔ [سنن النسائي، کتاب السهو،باب باب فضل الصلاة على النبي صلى الله تعالى عليه وسلم، رقم الحدیث: 1297، ج 3،ص50].
(3) إِنَّمَا الأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ. یعنی اَعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔ [صحیح البخاري،کتاب بدء الوحي، باب کیف کان بدء الوحي،الحدیث: ١،ص١].
(4) یعنی مسلمان کی نیت اس کے عمل سے بہترہے۔ [المعجم الکبیر للطبراني، الحدیث: 5642، ج6، ص185].
(5) خَيْرُكُمْ مَنْ تَعَلَّمَ القُرْآنَ وَعَلَّمَهُ. یعنی تم میں بہترین شخص وہ ہے، جس نے قرآن کو سیکھا اور دوسروں کو سکھایا۔ [صحیح البخاري،کتاب فضائل القرآن،باب خیرکم ... إلخ،الحدیث:5027 ،ج3،ص410].
(6) طَلَبُ الْعِلْمِ فَرِيضَةٌ عَلَى كُلِّ مُسْلِم. یعنی علم کا حاصل کرناہر مسلمان مرد (وعورت) پر فرض ہے۔ [سنن ابن ماجه، كتاب السنة، باب فضل العلماء والحث على طلب العلم، باب في طلب العلم، الحدیث: 224، ج1، ص151].
(7) مَنْ طَلَبَ الْعِلْمَ تَكَفَّلَ اللهُ بِرِزْقِهِ. یعنی جو شخص طلبِ علم میں رہتا ہے، اﷲ تعالیٰ اس کے رِزْق کا ضامِن ہے۔ [مسند الشهاب القضاعي، من طلب العلم تكلف الله برزقه، رقم: 391، ج 1، ص244].
(8) مَنْ خَرَجَ فِي طَلَبِ العِلْمِ فَهُوَ فِي سَبِيلِ اللهِ حَتَّى يَرْجِعَ. یعنی جوشخص طلب علم کے لیے گھر سے نکلا، تو جب تک واپس نہ ہو اﷲعَزَّوَجَلَّ کی راہ میں ہے۔ [جامع الترمذي، أبوابُ العلم، باب فضل طلب العلم، الحدیث: 2647، ج5، ص29].
(9) مَنْ طَلَبَ العِلْمَ كَانَ كَفَّارَةً لِمَا مَضَى. یعنی: جو شخص علم طلب کرتا ہے، تو یہ اس کے گزشتہ گناہوں کا کفّارہ ہے۔ [جامع الترمذي، أبواب العلم، باب فضل طلب العلم، الحدیث:2648 ، ج5،ص29].
(10) مَنْ يُرِدِ اللهُ بِهِ خَيْرًا يُفَقِّهْهُ فِي الدِّينِ. یعنی: اﷲ تعالیٰ جس کے ساتھ بھلائی کا اِرادہ فرماتا ہے، اس کو دین کی سمجھ عطا فرماتا ہے۔ [صحیح البخاري، کتاب العلم باب من یرد الله به خیراً... إلخ، الحدیث: 71، ج1، ص25].
(11) مَنْ صَمَتَ نَجَا. یعنی: جو خاموش رہا نَجات پاگیا۔ [جامع الترمذي، أبواب صفة القیامة، الحدیث: 2501، ج4، ص660].
(12) مَنْ دَلَّ عَلَى خَيْرٍ فَلَهُ مِثْلُ أَجْرِ فَاعِلِهِ.یعنی جوشخص کسی کو نیکی کا راستہ بتائے گا، تو اسے بھی اتنا ہی ثواب ملے گا، جتنا کہ اس نیکی پر عمل کرنے والے کو۔ [صحیح مسلم، کتاب الإمارة، باب فضل إعانة الغازي... إلخ، الحدیث: 1893، 3/ 1506].
(13) بَلِّغُوا عَنِّي وَلَوْ آيَةً یعنی میری طرف سے پہنچا دو، اگرچہ ایک ہی آیت ہو۔ [صحیح البخاري،کتاب أحادیث الأنبیاء، باب ما ذکرعن بني إسرائیل، الحدیث: 3461، ج4، ص170].
(14) الدُّعَاءُ مُخُّ العِبَادَةِ یعنی: دُعا عبادت کا مغز ہے۔ [جامع الترمذي، کتاب الدعوات، الحدیث:3371، ج5،ص456].
(15) الدُّعَاءَ يَرُدُّ الْبَلاءَ یعنی: دعابلا کو ٹال دیتی ہے۔ [الجامع الصغیر، للسیوطي، الحدیث: 2465، ص259].
(16) مَنْ غَشَّ فَلَيْسَ مِنَّا. یعنی: جو دھوکہ دہی کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے۔ ]جامع الترمذي، أبواب البیوع، باب ماجاء في کراهية الغش، الحدیث: 1315، ج3،ص598].
(17) النَّدَمُ تَوْبَةٌ یعنی: شَرْمِنْدَگی توبہ ہے۔[سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب ذکر التوبة، الحدیث: 4252،ج5، ص322].
(18) التَّائِبُ مِنْ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهُ یعنی: گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہیں۔ [سنن ابن ماجه، كتاب الزهد، باب ذکر التوبة، الحدیث: 4250،ج 5، ص 320].
(19) الصَّلَاةُ عِمَادُ الدِّينِ. یعنی: نماز دین کاسُتُون ہے۔ ]شعب الإیمان، باب في الصلوات، الحدیث: 2807، ج 3، ص 39].
(20) مَنْ زَارَ قَبْرِي وَجَبَتْ لَهُ شَفَاعَتِي یعنی جس نے میری قبر کی زِیارت کی، اس کے لئے میری شفاعت لازِم ہوگئی۔ [شعب الإیمان، باب في المناسك، فضل الحج والعمرة، الحدیث: 4159، ج3، ص490].
(21) عَذَابُ القَبْرِ حَقٌّ یعنی: قَبْر کا عذاب حق ہے۔ [صحیح البخاري، کتاب الجنائز، باب ماجاء في عذاب القبر، الحدیث: 1372، ج2، ص94].
(22) الدُّنْيَا سِجْنُ الْمُؤْمِنِ، وَجَنَّةُ الْكَافِرِ. یعنی: دنیا مومِن کے لئے قید خانہ ہے اور کافر کے لئے جنت۔
[صحیح مسلم، کتاب الزهد والرقائق، باب الدنیا سجن المؤمن، الحدیث: 2956،ص1582].
(23) الْجُمُعَةُ حَجُّ الْمَسَاكِينِ یعنی: جمعہ کی نماز مساکین کا حج ہے۔ [مسند الشهاب القضاعي، الحدیث: 78، ج1، ص81].
(24) السَّلَامُ قَبْلَ الكَلَامِ یعنی: سلام گفتگو سے پہلے ہے۔ [جامع الترمذي، أبواب الاستئذان، باب ماجاء في السلام قبل الکلام، الحدیث: 2699، ج5، ص59].
(25) بَشِّرُوا، وَلاَ تُنَفِّرُوا یعنی: خوشخبری سناؤ اور(لوگوں کو )نفرت نہ دلاؤ۔ [صحیح البخاري، کتاب العلم، باب ما کان النبي صلى الله تعالى عليه وسلم یتخولهم... إلخ، الحدیث: 69، ج 1، ص25].
(26) الْبَادِئُ بِالسَّلَامِ بَرِيءٌ مِنَ الْكِبْرِ یعنی: سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے دور ہو جاتا ہے۔ [شعب الإیمان، باب في مقاربة أهل الدین... إلخ، الحدیث: 8407، ج 11، ص201].
(27) الضَّحِكُ فِي المسْجِدِ ظُلْمَةٌ فِي الْقَبْرِ یعنی: مسجد میں ہنسناقبر میں اندھیرا (لاتا)ہے۔ [الفردوس بمأثور الخطاب، الحدیث: 3891، ج 2، ص 431].
(28) الْقَهْقَهَةُ مِنَ الشَّيْطَانِ, وَالتَّبَسُّمُ مِنَ اللهِ یعنی: قَہْقَہَہ(قَہْ۔قَ۔ہَہ)شیطان کی طرف سے ہے اور مسکرانا اﷲعَزَّوَجَلَّ کی طرف سے ہے۔ [المعجم الصغیر، للطبراني، الحدیث: 1057، ج ٢، ص 218].
(29) السِّوَاكُ مَطْهَرَةٌ لِلْفَمِ مَرْضَاةٌ لِلرَّبِّ. یعنی: مِسواک میں منہ کی پاکیزگی اور اﷲعَزَّوَجَلَّ کی خوشنودی کا سبب ہے۔ [سنن النسائي، كتاب الطهارة وسننها، باب الترغيب في السواك، رقم الحديث: 5، ج 1،ص 10].
(30) صَلاَةُ الجَمَاعَةِ تَفْضُلُ صَلاَةَ الفَذِّ بِسَبْعٍ وَعِشْرِينَ دَرَجَةً. یعنی: باجماعت نمازادا کرنا، تنہا نماز پڑھنے سے ستائیس درجے زیادہ فضیلت رکھتی ہے۔ [صحیح البخاري، کتاب الأذان، باب فضل صلاة الجماعة، رقم الحدیث: 645،ج 1،ص 131].
(31) لَا يَدْخُلُ الجَنَّةَ قَتَّاتٌ. یعنی: چغل خور جنت میں داخل نہیں ہوگا۔ [صحیح البخاري، کتاب الآداب، باب ما یکره من النمیمة، رقم الحدیث: 6056،ج 8، ص 17].
(32) الْفِتْنَةُ نَائِمَةٌ لَعَنَ الله مَنْ أَيْقَظَهَا یعنی فتنہ سورہا ہے ،اس کے جگانے والے پر اﷲعَزَّوَجَلَّ کی لعنت۔ [الجامع الصغیر، رقم الحدیث: 5975، ص 370].
(33) إِنَّ سَاقِيَ الْقَوْمِ آخِرُهُمْ شُرْبًا. یعنی: قوم کو پانی پلانے والا ،سب سے آخر میں پیتا ہے۔ [صحیح مسلم، کتاب المساجد، باب قضاء الصلاة الفائتة... إلخ، رقم الحدیث:681، ج ١، ص472].
(34) إِنَّ الرِّزْقَ لَيَطْلُبُ الْعَبْدَ كَمَا يَطْلُبُهُ أَجَلُهُ. یعنی: روزی بندے کو ایسے تلاش کرتی ہے جیسے اسے اس کی موت تلاش کرتی ہے۔ [حلية الأولیاء، رقم: 7908 ، ج 6، ص 89].
(35) مَنْ تَرَكَ صَلَاةً مُتَعَمِّدًا كُتِبَ اسْمُهُ عَلَى بَابِ النَّارِ فِيمَنْ يَدْخُلُهَا. یعنی: جو کوئی جان بوجھ کرایک نماز بھی قضا کر دیتا ہے، اس کا نا م جہنم کے اس دروازے پر لکھ دیا جائے گا جس سے وہ جہنم میں داخل ہوگا۔ [حلية الأولیاء، رقم: 10590، ج 7، ص 299].
(36) أَفْضَلُ الْأَعْمَالِ الْحُبُّ فِي اللهِ، وَالْبُغْضُ فِي اللهِ یعنی: سب سے بہترعمل اﷲ عَزَّوَجَلّ َکے لیے محبت کرنا اوراﷲ عَزَّوَجَلَّ کے لیے دُشمنی کرنا ہے۔ [سنن أبي داود، کتاب السنة، باب مجانبة أهل الأهواء... إلخ، رقم الحدیث: 4599، ج 4، ص 194].
(37) مَنْ سَلَكَ طَرِيقًا يَلْتَمِسُ فِيهِ عِلْمًا، سَهَّلَ اللهُ لَهُ بِهِ طَرِيقًا إِلَى الْجَنَّةِ یعنی: جو شخص علم کی جستجو میں کسی راستہ پر چلا، تو اللہ تعالیٰ اس کے بدلے اُس کے لیے جنت کا راستہ آسان کردے گا۔ [صحيح مسلم، کتاب الذكر والدعاء والتوبة والاستغفار، باب فضل الاجتماع على تلاوة القرآن والذكر، رقم الحدیث: 2699، ج 4، ص 2074].
(38) كُلُّ ابْنِ آدَمَ خَطَّاءٌ وَخَيْرُ الخَطَّائِينَ التَّوَّابُونَ یعنی: پوری اولادِ آدم خطا کار ہے، اور سب سے بہتر خطا کار وہ ہیں جو اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنے والے ہیں۔ [جامع الترمذي، أبواب صفة القيامة والرقائق والورع، باب، رقم الحدیث: 2499، ج 4، ص 659].
(39) إِنَّ المُؤْمِنَ لِلْمُؤْمِنِ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا یعنی: بے شک مؤمن (دوسرے) مؤمن کے لیے دیوار کی مانند ہے، جس کا ایک حصہ دوسرے حصہ کو مضبوط کرتا ہے۔ [صحيح البخاري، كتاب الأدب، باب تعاون المؤمنين بعضهم بعضاً، رقم الحدیث: 6026، ج 8، ص 12].
(40) إِنَّ الدِّينَ يُسْرٌ یعنی: بے شک دین آسان ہے۔ [صحيح البخاري، كتاب الإيمان، باب الدين يسر، رقم الحدیث: 39، ج 1، ص 16].