وضو کا طریقہ
۱۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم یا بسم اللہ والحمدللہ کہیں۔(سنت) ۲۔ دونوں ہاتھ گٹوں تک تین بار دھوئیں اور ہاتھوں کی انگلیوں کا خلال کریں۔ (سنت) ۳۔ کم از کم تین مرتبہ داہنے بائیں، اوپر نیچے کے دانتوں پر مسواک کریں۔(سنت) ۴۔ ہر مرتبہ مسواک کو دھو لیں۔ مسواک دانتوں کی چوڑائی میں کریں، لمبائی میں نہیں۔ ۵۔ تین بار خوب اچھی طرح کلی کریں کہ حلق تک، دانتوں کی جڑ اور زبان کے نیچے تک پانی بہے۔(سنت) ۶۔ اگر روزہ دار نہ ہوتو غرغرہ بھی کریں۔(سنت) ۷۔ تین بار دائیں ہات...