ضیائے ماہ نامہ  

جب آدمی بغیرطلب کے گواہی میں سبقت کرے

جب آدمی بغیرطلب کے  گواہی میں  سبقت کرے       از: تاج الشریعہ مفتی محمد اختر رضاخاں قادری ازہری دامت  برکاتہم العالیہ     تخریج : عبید الرضا مولانا محمدعابد قریشی یعنی باطل گواہی دے جیسا کہ ’’مجمع بحارالانوار‘‘ میں ہے: ’’یاتی قوم یشھدون ولایستشھدون ھذا عام فیمن یودی الشھادۃ قبل       أن یطلبھاصاحب الحق فلایقبل، وماقبلہ خاص، قبل: ھم...

سردی کا موسم مومن کے لیےموسمِ بہار

تحریر: علامہ امجد اعوان قادری یہ سردی کا موسم ہے، لوگوں کے لباس وہیئت پر ہر طرف سے سردی کے آثار ظاہر ہیں، بعض علاقوں میں سردی سے لوگ سخت پریشان ہیں ہر شخص نے اپنی اپنی حیثیت و وسعت اور علاقے کے مطابق گرم کپڑے، لحاف اورمکان رہائش کا انتظام کیا ہے، حتی کہ بازاروں اور سڑکوں پر بھی موسم سرما کی آمد کےآثارپائے جارہے ہیں ، ایسے موقع پر اپنی بساط ، مزاج اور طبیعت کے لحاظ سے لوگوں کے رجحانات مختلف ہیں، کوئی سردی سے کبیدہ خاطر ہے کچھ ایسے لوگ بھی ہیں جن ...

جب عہدے میراث ہوجائیں

جب عہدے میراث ہوجائیں مراد ا س سے وہ لوگ ہیں جو محض باپ داداکی وراثت سے امیر ووالی بن بیٹھیں اور مسلمان کے معاملات اور ان کے بلاد کے خود ساختہ حاکم ہوجائیں بغیر اس کے کہ خواص اشراف واہل علم کہ ارباب حل وعقد ہیں، بے جبر و اکراہ اپنے اختیار سے ان کے معاون ہوں، نہ ایسے لوگوں سے مشورہ لیاجائے، نہ یہ امیر بیٹھنے والے اس کے مستحق ہوئے۔ [1]یہ شرعا ًمذموم وممنوع ہے اوراس حکم منع ومذمت کے عموم میں وہ لوگ بھی داخل ہیں جن کو عوام ارباب حل وعقد کو نظر انداز...

رجعت پسندی کیا ہے؟

تحریر: مفتی سیّد شجاعت علی قادری رحمۃ اللہ علیہ آج کل ’’رجعت پسندی‘‘ کالفظ باربار سنائی دیتا ہے، اس لفظ کی وضح کس معنی کے لئے ہے، ہمیں اس سے بحث نہیں، البتہ یہ لفظ جن مواقع پراستعمال ہوتاہے وہ کچھ اس قسم کے ہیں مثلاً آپ کسی سے کہیں کہ پاکستان میں شراب قطعی بند ہونی چاہیے (پابند نہیں بند) توآپ کو جواب ملے گا، میاں تم بڑے رجعت پسند واقع ہوئے ہو، آپ کہیں اس ملک میں جوا، سود، نائٹ کلب، فحاشی کے اڈےاور رقص وسروکی محفلیں بند ہو...

دعا کا اثر

دُعا کا اثر الطا ف حُسین   نمازِ عشا کے بعد اُس نے کتابیں اُٹھائیں اور اپنے بستر پر پڑھنے بیٹھ گیا۔ اُسے رات گئے تک پڑھنا تھا ۔۔۔۔۔ یہ اُس کا روز کا معمول تھا ۔اس رات بھی وہ کتاب کھولے ٹمٹماتے دیے کی دھندلی روشنی میں بڑے انہماک سے مطالعے میں مگن تھا۔اُس کی ماں گھر کے کاموں اور نماز سے فارغ ہوکر اُس کی چارپائی کے برابر بچھی چارپائی پر سورہی تھی۔ سبق یاد کرتے کرتے اُسے تھکن کے باعث نیند آ گئی ۔ ’’بایزیدبیٹا!‘‘ سوتے...

بادشاہوں سے بہتر زندگی

اگرقارون کو بتا دیا جائےکہ آپ کی جیب میں رکھا ’’اے ٹی ایم کارڈ‘‘ اُس کے خزانوں کی ان چابیوں سے زیادہ فوائد کا حامل ہے، جنھیں اس وقت کے طاقت ور ترین انسان بھی اٹھانے سے عاجز تھے، تو قارون پر کیا بیتے گی؟ اگر کسریٰ کو بتایا جائے کہ آپ کے گھر کی بیٹھک میں رکھا صوفہ اس کےتخت سےکہیں زیادہ آرام دہ ہے تو اُس کے دل پر کیا گزرے گی؟ اگرقیصرِروم کو بتادیاجائےکہ اس کےغلام شتر مرغ کےپروں سے بنےپنکھوں سےاسےجیسی اورجتنی ہواپہنچایاکرتےت...

بیٹوں کی اقسام

انتخاب ویب ڈیسک: محمد امیر حمزہ قادری ترابی بیٹے پانچ قسموں کے ہوتے ہیں:   پہلے وہ جنھیں والدین کسی کام کو کرنے کا حکم دیں تو کہنا نہیں مانتے، یہ عاق ہیں۔   دوسرے وہ ہیں جنھیں والدین کسی کام کو کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بے دلی اور کراہت کے ساتھ، یہ کسی قسم کے اجر سے محروم رہتے ہیں۔   تیسری قسم کے بیٹے وہ ہیں جنھیں والدین کوئی کام کرنے کا کہہ دیں تو کر تو دیتے ہیں مگر بڑبڑاتے ہوئے، سُنا سُنا کر، احسان جت...

عظیم تحفہ

عظیم تحفہ الطا ف حُسین   ’’تُم آج مجھے کچھ پریشان دِکھائی دے رہے ہو……خیر تو ہے نا؟‘‘ ماجد کی امّی نے اُس کے چہرے کی اُداسی کو بھانپتے ہوئے پوچھا۔ ’’آپ کو غلط فہمی ہوئی ہے؛ ایسی تو  کوئی بات نہیں‘‘،  ماجد نے ٹالنے کی کوشش کی۔   بیٹا! تُم اُن آنکھوں کو اتنی آسانی سے دھوکہ نہیں دے سکتے جو تمہارے چہرے کے ایک ایک رنگ کو پہچاننے کا ہُنر جانتی ہیں۔‘‘ و...

جن کے لیے فرشتے دعائے مغفرت کرتے ہیں

تحریر: بشارت علی قادری اشرفی بِسم الله الرَّحْمٰن الرَّحِيمo و الصلاۃ و السلام علٰی سیِّدنا محمَّد و آلہ وصحبہ الاکرمین! کتاب میں درود لکھنے کی فضیلت: حضرت سیِّدُنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالٰی عنہ سے مروی ہےکہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ’’جس نے کسی کتاب میں مجھ پر درودِپاک لکھا جب تک میرا نام  اس کتاب میں رہے گا، ملائکہ اس کے لیے استغفار کرتے رہیں گے۔‘‘ (المعجم الاوسط،ح:1835) سرکارِ دو عالم پر درود پڑھنےکی فضیلت:...

تجارت ایک عبادت

تحریر: مفتی سیّد شجاعت علی قادری ﷫   اسلام دین و دنیا کی بھلائی اور فوز وفلاح کا ضامن ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک مسلمان کو اللہ سے صرف طلبِ آخرت کے ساتھ دنیا کی بھلائی بھی مانگنے کی تعلیم دی گئی ہے۔ ہر نماز میں یہ دعا مانگی جاتی ہے: رَبَّنَاۤ اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً وَّ فِی الۡاٰخِرَۃِ حَسَنَۃً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ (البقرہ: 201) ترجمہ: اے ہمارے رب ! ہمیں دنیا میں بھی اچھائی عطا فرما اور آخرت میں بھی اور ہمیں عذابِ دوزخ سے بچا۔ ی...