ضیائے ماہ نامہ  

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری﷫ کی اشاعتِ اسلام

سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری﷫ کی اشاعتِ اسلام محمد رمضان تونسویؔ     کوئی مذہب اس وقت تک زندہ نہیں رہ سکتااور نہ تغیر پذیر زندگی میں خوش گوار تبدیلی لاسکتا ہے، جب تک کہ اس میں ایسے افراد پیدا نہ ہوں جونیک نیتی، بے غرضی، روحانیت، ایثار، اخلاص، اور اپنے اخلاقِ حمیدہ کےذریعے پیروان مذہب کےتنِ بے جان میں نئی رح پھونک دیں،او ان کےاندرخود اعتمادی، خود احتسابی، قوتِ ادراک اور جوش عمل کاجذبہ جگا دیں۔دعوت و تبلیغ خواہ قولی ہو، یا...

اچھا بچہ

اچھا بچہ تحریر:ابومریم کوثر ٭… پرندوں کے انڈے مختلف رنگ کے کیوں ہوتے ہیں؟ اﷲتعالیٰ نے پرندوں کے انڈوں کو ان کے دشمن جانوروں اور پرندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے اُنھیں مختلف رنگ عطافرمائے ہیں۔مثلاً جو پرندے درختوں پر گھونسلے بناتے ہیں،ان کے انڈے سبزی مائل نیلے رنگ کے ہوتے ہیں اور اس کی وجہ ماحول (سبز پتے اور نیلا آسمان ) ہوتا ہے۔جو پرندے (سوائے مرغی) ایسی جگہوں اور گھونسلوں میں رہتے ہیں جن تک کوئی آسانی سے نہ پہنچ سکے ۔ان کے انڈوں کا رنگ ...

اسلامی سال کا چھٹامہینہ جمادی الثانی

تحریر: محققِ اہلِ سنّت حضرت علامہ نسیم احمد صدّیقی قمری تقویم (ہجری کیلنڈر) اسلامی سال کے چھٹے مہینے کو جمادی الاخریٰ کہتے ہیں ۔ اس نام کے بارے میں یہ روایت ہے کہ ان ایام میں جزیرۃ العرب کے بعض حصّوں میں موسم اتنا سرد تھا کہ برتنوں میں پانی جم جاتا تھا ، یہ سر د موسم دومہینوں پر محیط رہا ، جس کے باعث موسم سرد کے اوّل حصّے کو ’’جمادی الاولیٰ‘‘ اور دوسرے حصّے کو ’’جمادی الاخریٰ‘‘ کہا جانے لگا ۔ جماد...

کونڈوں کی شرعی حیثیت

کونڈوں کی شرعی حیثیت از: مفتی محمد اکرام المحسن فیضی سوال: کیا فرماتے ہیں علمائے دین و مفتیانِ شرعِ متین اس مسئلے کے بارے میں کہ کونڈوں کی شرعی حیثیت کیا ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں۔ الجواب بعون الملک الوھاب اللھم ھدایۃ الحق والصواب ہمارے ہاں اسلامیانِ پاک و ہند میں ۲۲؍ رجب المرجب کو ائمۂ اہلِ بیت بالخصوص حضرت سیّدنا امام جعفر صادق﷜ کی فاتحہ کے لیے کونڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے،جو بلا شبہ جائز و مباح مستحسن امر ہے اور اس کا انکار محض...

فصیح اردو

از قلم: محمد انس رضا میرے ایک دوست کی پریس کی دکان ہے، میری جب سے اس کے ساتھ دوستی ہوئی ہے میں نے اسے چھپائی(Press) کے کام سے وابستہ پایا ہے، اس کی دکان پر میری کثرت سے باریابی  کی وجہ سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ میری دکان ہے یا میں اس کے ساتھ کاروبار میں شریک ہوں، جب کہ یہ ایک تبادلۂ علمی کا سلسلہ ہے جو مجھے اس کی دکان تک لے جاتا ہے۔  اس دکان پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اپنی اَشیا کی چھپائی کے سلسلے میں آتے ہیں،...

ایصالِ ثواب کا پہلا طریقہ

اِیصالِ ثواب کے طریقے ملک العلما حضرت  علامہ مولانا سیّد محمد ظفرالدین قادری برکاتی رضوی فاضلِ بہار ﷫(خلیفۂ اعلیٰ حضرت﷜) نے ’’نُصْرَۃُ الْاَصْحَاب بِاَقْسَامِ اِیْصَالِ الثَّوَاب‘‘ (1354ھ) کے نام سے ایک مفصّل و  مدلل فتویٰ تحریر فرمایا، جس میں آپ نے ایصالِ ثواب کے پچیس (25) طریقے بیان کیے ہیں۔ ماہ نامہ ’’ضیائے طیبہ‘‘ میں اُن طریقوں میں سے وقتاً فوقتاً کوئی نہ کوئی طریقہ شامل ِ اش...

پاکستان میں شریتِ اسلامیہ کا نفاذ

  تحریر: علامہ مفتی سیّد شجاعت علی قادری﷫   الحمد للہ وکفٰی و الصلٰوۃ و السلام علی خاتم الانبیاء، اما بعد فاعوذ باللہ من الشیطان <!- الرجیم و من لم یحکم بما انزل اللہ فاولٰئک ھم الظالمون۔ جب ہم تاریخ پر نگاہ ڈالتے ہیں تو ہمیں معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں صرف دو ہی مملکتیں اسلامی نظریہ کی اساس اور بنیاد پر وجود پذیر ہوئیں، ایک وہ جو سر زمینِ مدینہ میں قائم ہوئی اور دوسری وہ جو پاکستان کے نام سے یاد کی ج...

زمین کی پیداوار پر عشر کے مسائل و احکام

✍_حافظ اسد الرحمٰن صحیح بخاری میں سیّدنا عبداللہ ابنِ عمر رضی اللہ تعالٰی عنہما سے مروی ہے کہ رسول اﷲ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:> جس زمین کو آسمان یا چشموں  نے سیراب کیا یا عشری ہو یعنی نہر کے پانی سے اُسے سیراب کرتے ہوں، اُس میں  عُشر ہے اور جس زمین کے سیراب کرنے کے لیے جانور پر پانی لاد کر لاتے ہوں، اُس میں  نصف عُشر یعنی بیسواں  حصّہ ہے۔ عشری زمین سے ایسی چیز پیدا ہوئی جس کی زراعت سے مقصود زمین سے منافع ح...