محفل میں کھانا کھانے کے آداب
کھانے سے قبل دونوں ہاتھوں کو دھو لیجئے۔ کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھیں۔ کھانا اپنے دائیں ہاتھ سے کھائیں۔ سب مل کر کھانا کھائیں۔ چھوٹے بچوں کو اپنے ہاتھ سے کھلائیں۔ اپنے لئے کوئی کھانا خاص نہ کرے، ہاں اگر کوئی عذر ہوتو کیا جا سکتا ہے، جیسے کہ دوا کے طور پر، بلکہ بوٹی، نرم گرم روٹی وغیرہ دوسروں کو پیش کرکے اُنہیں اپنے آپ پر ترجیح دے۔ کھانے کے عیب نہ نکالے جائیں۔ حدیث مبارکہ میں ہے: مسلمان کو اپنے پیٹ کے تین حصے کرنے چاہئیں، ایک تہائی کھانے کیلئے، ایک...