توحید احمد خاں رضوی  

یہ عبرت کی جا ہے تماشہ نہیں ہے

اس فانی دنیا میں کسی کو ہمیشہ نہیں رہنا ہے بلکہ ایک نہ ایک دن ہر کسی کو یہ دنیا چھوڑکر آخرت کا سفر طے کرنا ہے۔ مگر پھر بھی غافل لوگ اس فانی دنیا کی چند روزہ عیش وعشرت کی وجہ سے مسرور، موت کی سختیوں سے غافل اور دنیا کی لذتوں میں بد مست ہیں، اہل و عیال کی چند روزہ انسیت اور دوستوں کی وقتی محبت میں اندھیری قبر کی تنہائیوں کو بھولے بیٹھے ہیں۔ مگر اچانک موت کا فرشتہ آئے گا اور ان کی ساری امیدیں خاک میں مل کر رہ جائیں گی۔ کامیاب شخص وہی ہے جو موت سے پہ...

قربانی کے فضائل و مسائل

قربانی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت ہے جو اس امت کے لیے باقی رکھی گئی ہے۔ اﷲ تبارک و تعالیٰ نے حضور ﷺ کو قربانی کا حکم دیا، ارشاد فرمایا فَصَلِّ لِرَ بِّکَ وَانْحَرْ (پارہ 30، سورۂ کوثر) یعنی تو تم اپنے رب کے لئے نماز پڑھو اور قربانی کرو۔ احادیث طیبات میں قربانی کے بے شمار فضائل بیان کئے گئے ہیں۔یہاں چند حدیثیں ذکر کی جارہی ہیں: حدیث: سرکار کائنات ﷺ کا ارشاد عالیشان ہے کہ انسان بقر عید کے دن کوئی ایسی نیکی نہیں کرتاجو اﷲ تعالیٰ کو خون بہا...

واقعۂ کربلا کا پیغام

حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کو کون نہیں جانتا ؟ سب جانتے ہیں کہ حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ حضور ﷺ کے چہیتے نواسے ، جنتی عورتوں کی سردار حضرت فاطمہ زہرا رضی اﷲ تعالیٰ عنہا کے لخت جگر اور چوتھے خلیفہ حضرت مولیٰ علی شیرخدا رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے شہزادے ہیں۔ آپ کی پیدائش 5شعبان المعظم سن 4ہجری میں ہوئی۔یہی حضرت امام حسین رضی اﷲ تعالیٰ عنہ ہیں جنہوں نے اسلام کی بقا کی خاطر میدان کربلا میں اپنی عظیم قربانی پیش کی تھی، کربلا کا واقعہ کوئی معمول...

عشرۂ ذی الحجہ کے فضائل

حضرت سیدنا ابن عباس (رضی اللہ عنہما) سے روایت ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ تعالی علیہ وسلم) نے فرمایا ، ""حج کے دس دنوں میں کیا گیا عمل اللہ عزوجل کو بقیہ دنوں میں کئے جانے والے عمل سے زیادہ محبوب ہے۔"" صحابہ کرام علیہم الرضوان نے عرض کیا ، ""یارسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم! کیا راہ ِ خدا میں جہاد کرنا بھی؟"" ارشاد فرمایا ""ہاں! راہِ خدا میں جہاد کرنا بھی ، سوائے اس شخص کے جو اپنی جان و مال کے ساتھ نکلے اور ان دونوں میں سے کچھ بھی واپس نہ لائے۔"" (بخا...

ملفوظات غوث اعظم رحمۃ اﷲ تعالیٰ علیہ

اﷲ کے نیک بندوں سے محبت کرنا یقیناًاﷲ تبارک و تعالیٰ کو محبوب ہے جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے ’’اے ایمان والو! اﷲ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ ہو جاؤ۔ (پارہ ۱۱، سورۂ توبہ، آیت ۱۱۹) اس آیت میں اﷲ تعالیٰ نے اپنے بندوں کو اپنے سے ڈرنے اور صادقین کے ساتھ ہونے کا حکم فرمایا ہے تاکہ لوگ ان کی صحبت میں رہ کر خود بھی سچے راستے پر گامزن رہیں۔ اﷲ تعالیٰ کے نیک بندوں میں سے ایک بندے سرکار بغداد حضور غوث پاک سیدنا شیخ عبد القادر جیلانی رحمۃ اﷲ تعالیٰ ...

ویلنٹائن ڈے

یہ مسلماں ہیں جنہیں دیکھ کر شرمائیں یہود ’’اسلام کسی بھی ایسے فعل کی اجازت نہیں دیتا جس سے برائیوں کو فرو غ ملے اور معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو۔‘‘چودہ فروی کو یوم اظہار محبت دھوم دھام سے منایا جاتا ہے اور قسم قسم کے غیر اسلامی اور غیر اخلاقی افعال کا ارتکاب کیا جاتا ہے۔ ہر سال ویلن ٹائن ڈے قریب آتے ہی موبائل کمپنیوں کے میسیجز آنا شروع ہو جاتے ہیں کہ ویلن ٹائن ڈے پر اپنے محبوب سے اظہار محبت کیجئے اور اس طرح سے صارفین کے بیلنس پ...

حضرت ابو بکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ

حضورنبی کریم ﷺ کو جن حضرات نے حالت ایمان میں دیکھا اور ان کا انتقال بھی حالت ایمان میں ہوا، ان خوش نصیب حضرات کو صحابہ کرام کہا جاتا ہے۔ تمام صحابہ خیرِ امت تھے ، تمام صحابہ تقویٰ وطہارت کے اعلیٰ مقام پر فائز تھے ، تمام صحابہ عادل اور اخلاق کے اعلیٰ منصب پر فائز تھے ، مگر جس طرح ایک گلدستہ کے مختلف پھولوں میں ہر پھول کی خوشبو دوسرے سے جدا اور منفرد ہوتی ہے اسی طرح صحابہ کرام میں ہر صحابی کی شان، عظمت،مزاج اور اخلاق وعادات دوسرے سے مختلف ہیں، صحاب...

حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کے فضائل و مناقب

افضل البشر بعد الانبیاء، خلیفۂ رسول ﷺ،امیر المومنین حضرت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا نام عبد اﷲہے اور آپ کے والد کا نام عثمان بن عامر اور آپ کی والدہ کا نام ام الخیر سلمہ ہے(رضوان اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین)۔ آپ کا سلسلۂ نسب ساتویں پشت میں حضور نبی اکرم ﷺ سے مل جاتاہے۔آپ کی کنیت ابو بکر ہے۔ ولادت با سعادت: آپ کی پیدائش واقعۂ فیل کے دو سال چار ماہ بعد مکہ معظمہ میں ہوئی، آپ عمر میں حضور نبی کریم ﷺ سے دو سال چند ماہ چھوٹے ہیں۔ بچپن کا حیرت ...

رمضان المبارک اور معمولات نبوی صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم

رمضان المبارک کا مہینہ نہایت ہی برکتوں اورسعادتوں والا مہینہ ہے۔ حدیث پاک ہے : الرمضان شہر اللہ (رمضان اللہ کا مہینہ ہے)۔ حضور نبی اکرم ﷺ رمضان المبارک سے بہت زیادہ محبت فرماتے اور اس کے پانے کی اکثر دعا کیا کرتے تھے۔ حضور نبی اکرم ﷺ اس مبارک مہینے کا خوش آمدید کہہ کر استقبال کرتے۔ جب رمضان المبارک کا مہینہ آیا تو حضور ﷺ نے صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے دریافت کیا کہ تم کس کا استقبال کر رہے ہو اور تمہارا کون استقبال کر رہا ہے؟ (یہ الفاظ آپ نے تین د...

رمضان کے تقاضے اور ہماری ذمہ داریاں

اﷲ تبارک و تعالیٰ کا شکرو احسان ہے کہ ایک بار پھر چند دنوں کے بعد ہمارے سروں پرنہایت عظیم الشان مہینہ سایہ فگن ہونے والاہے ، جو اپنے دامن میں عظمتوں اور برکتوں کا ایک ذخیرہ سمیٹے ہوئے ہے، ایک ایسا مہینہ جس میں ہمارے ایمان کی مرجھائی ہوئی کلیوں میں ترو تازگی پیدا ہو جاتی ہے اور ہر سو رحمت وا نوار کی بارش برستی ہوئی نظر آتی ہے۔ اس مہینے کی سعادت کے حصول پر اﷲ تبارک و تعالیٰ کا جتنا بھی شکر بجالایا جائے ، کم ہے۔ نہ جانے کتنے لوگ جو گذشتہ ہمارے سال ہ...