اولادِ امجاد  

حضرت عبد اللہ بن عثمان غنی

حضرت عبد اللہ بن عثمان غنی ان کی والدہ رقیہ بنت رسول ا للہ ﷺ تھیں۔ ہجرت سے دو سال قبل ولادت ہوئی اوراپنے والدین کی ساتھ مدینہ ہجرت کی اور مدینہ کے ابتدائی دور میں ہی آنکھ کے قریب چہرہ میں  مرغ نے چونچ مار دی اور یہ زخم بڑھتا رہا یہاں تک کہ پورا چہرہ متاثر ہو گیا اور اسی کے سبب 4ھ میں وفات پائی اس وقت ان کی عمر کل چھ سال تھی۔ (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...

حضرت عمرو بن عثمان غنی رضی اللہ عنہ

حضرت عمرو بن عثمان غنی ان کی والدہ ام عمرو جندب تھیں ۔ انہوں نے اپنے والد  عثمان ﷜ اور اسامہ بن زید﷜ احادیث روایت کی ہیں ، اور ان سے علی بن حسین زین العابدین  اور سعید بن مسیّب اور ابو الزناد  رحمہم اللہ نے احادیث روایت کی ہیں، ویسے  یہ قلیل الحدیث تھے۔ ان کی شادی امیر معاویہ بن ابی سفیان ﷜ کی بیٹی رملہ سے ہوئی تھی، انہوں نے 80ھ میں وفات پائی۔ (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...

حضرت ابان بن عثمان غنی رضی اللہ عنہ

حضرت ابان ان کی والدہ ام عمرو بنت جندب تھیں۔ یہ فقہ میں امام تھے ان کی کنیت ابو سعید تھی ، عبد الملک بن مروان کے عہد خلافت میں سات سال تک مدینہ کے گورنر رہے ۔ اپنی والدہ اور زید بن چابت ﷜ سے احادیث سنیں  ، ان کی مرویات بہت تھوڑی ہیں۔ان کی مرویات میں سے یہ حدیث  ہے جسے انہوں نے اپنے والد عثمان ﷜ سے روایت کیا ہے۔ ’’جس نے صبح وشام یہ دعا پڑھی (بسم اللہ الذی لا یضر مع اسمہ شیء فی الارض ولا فی السماء  وھو السمیع العلیم) ...

حضرت عبد الملک بن عثمان غنی

حضرت عبد الملک بن عثمان غنی ان کی والدہ ام البنین بنت عتبہ  بن حصن تھیں، اور بچپن ہی میں ان کا انتقال ہو گیا تھا۔ (نائلہ بنت فرافصہ کے بطن سے آپ کے ایک بیٹے عنبسہ کی ولادت بیان کی گئی ہے۔) (سیدنا عثمان بن عفان شخصیت اور کارنامے)...