حضرت مولانا عبد العزیز خان محدث بجنوری
حضرت مولانا عبد العزیز خان محدث بجنوری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ کی پیدائش قصبہ گھنگورہ (جھالو) ضلع بجنور میں ہوئی۔ والد ماجد کا اسم گرامی مولانا ظفر یاب خاں تھا۔آپ اپنے والد ماجد کے خلف اکبر تھے۔ فارسی کی تعلیم گھر میں حاصل کی۔درس نظامی کی تکمیل مولانا احمد حسن امروہی سے اور صحاح ستہ کادورہ بھی آپ ہی سے پڑھا۔مولانا شاہ وصی احمد محدث سورتی کی زیر نگرانی مدرسہ حافظیہ پیلی بھیت میں تدریس کا آغاز کیا۔ 1340ھ میں مدرسہ منظر اسلام بریلی میں مدر...