حضرت مولانا قاضی ابو الخیر عبد اللہ جتوئی
حضرت مولانا قاضی ابو الخیر عبد اللہ جتوئی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ مولانا الحاج قاضی ابو الخیر عبداللہ بن حاجی حافظ محمد یات جتوئی گوٹھ کھڈیوں نزد سیتاواہ (ضلع ٹھٹھہ) میں ۱۲۵۳ھ/۱۸۱۳ء میں تولد ہوئے۔ تعلیم و تربیت: ابتدائی تعلیم اپنے والد صاحب سے حاصل کی اس کے بعد مولانا ابو اسحاق عبدالغفور دھوبی، مولانا غلام صدیق لواری اور مولانا محمد صدیق دھوبی ٹھٹوی کے پاس تعلیم حاصل کی، آخر الذکر کے پاس درسی نصاب کی تکمیل کرکے فارغ التحصیل ہوئے۔ علامہ شیخ الاسلام...