سیّدناعتبہ ابن عبداللہ رضی اللہ عنہ
اسماعیلی نے ان کوصحابہ میں ذکرکیاہے اسماعیل بن عیاش نے حسن بن ایوب سے انھوں نے عبداللہ بن ناشج سے انھوں نے عتبہ بن عبداللہ سے نقل کرکے بیان کیاکہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کادوشخصوں کے پاس جوباہم ایک بکری کی خرید وفروخت کررہے تھے گذرہوا اورآپس میں دونوں قسمیں کھارہے تھےپس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ قسم برکت کودورکرتی ہے۔ ان کاتذکرہ ابوموسیٰ نے لکھاہے اورشاید یہ وہ عتبہ ہیں جن کا ذکر اس بیان کے بعدآئےگااور وہ عتبہ بن عبدسلمی ہیں ...