حضرت مولانا عبد المجید آنولوی قدس سرہٗ
شیخ عبد الکریم بنشیخ عبداللہ ساکن محلہ بزریہ قصبہ آنولہ ضلع بریلیکے صاحبزادے حضرت مولانا عبد المجید ۱۸۷۲ھ میں اپنےوطن میں پیدا ہوئے، حافظ محمد عوض سےحفظ قرآن کےبعد مولوی بابرکت اللہ امر وہی اور حکیم محبوب علی خاں رئیس آنولہ سےابتدائی کتابیں پڑھیں، درس نظامی کی تکمیل کےلیے مدرسہ قادریہ بد ایوں میں داخل ہوئے اور حضرت مولانا شاہ مطیع الرسول محمد عبد المقتدر، مولانا مفتی حافظ بخش سے تکمیل کی، اور حضرت مطیع الرسول سے مرید ہوئے، حکیم احسان غنی بد ایو...