ذاکر نائیک کی یزید سے محبت
فرمانِ باری تعالیٰ ہے: فَلَعْنَةُ اللّٰهِ عَلَى الْكٰفِرِیْنَ[1] ترجمہ کنزالایمان: تو اللہ کی لعنت منکروں پر۔ اس آیت کے تحت عارف باللہ مفسر علامہ امام اسماعیل حقی حنفی متوفی ۱۱۳۷ھ فرماتے ہیں: بعض ائمہ اہل سنت فرماتے ہیں یزید پر لعنت کی جائے اس لیے کہ یزید اس وقت کافر ہوگیا تھا جب اس نے امام حسین رضی اللہ عنہ کے قتل کا حکم دیا تھا اور شراب کو حلال قرار دیا تھا۔۔۔۔صاحب بن عبادہ جب ٹھنڈا پانی پیتے تو کہتے یااللہ یزید پر نئی لعنت بھیج۔[2] علامہ ملا...