سراجِ بلدالحرام حضرت شیخ عبدالرحمن سراج مکی رحمۃ اللہ علیہ
اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی سیدی شیخ عبد الرحمٰن تھا۔
تاریخِ ومقامِ ولادت: حضرت علامہ سیدی عبد الرحمن سراج مکی مفتیٔ حنفیہ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ1239ھ میں مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔
سیرت وخصائص:حضرت علامہ شیخ عبدالرحمن مکہ مکرمہ میں مفتی حنفیہ تھے۔ دینِ اسلام کی خدمت اور اہلِ سنت وجماعت کی ترویج میں آپ نے بہت محنت سے کام کیا ۔مکہ مکرمہ اور دور دراز علاقوں سے آنے والے سوالات کے جوابات دینے کے ساتھ ساتھ بدمذہبوں کا بھی کامل طور پر رد بھی فرماتے۔ جب بھی آپ کے سامنے کوئی بدمذہبیت اور باطل عقائد جنم لیتے آپ ان کا بھر پور طریقے سےرد فرماکر عوامِ اہلِ سنت کو عقائد کے بگاڑ سے بچاتے۔امام احمد رضا قادری رحمتہ اﷲ علیہ 1295ھ میں پہلے حج کے لئے مکہ مکرمہ حاضر ہوئے توشیخ عبدالرحمن سراج مکی قدس سرہ نے آپ کو تفسیر‘حدیث‘ فقہ‘ اصول فقہ کی سند سے نوازا اور اپنے سلسلہ طریقت میں اجازت بھی عطا فرمائی۔ شیخ عبدالرحمن سراج مکی قدس سرہ نے جو سند فقہ حنفی امام احمد رضا رحمتہ اﷲ علیہ کو عنایت فرمائی۔ اس کی خوبی یہ ہے کہ اس سند کے تمام اساتذہ و مشائخ حنفی ہیں۔ 35واسطوں سے یہ سند حضورﷺ تک پہنچتی ہے۔
تاریخ ومقامِ وصال: حضرت عبدالرحمن سراج کی رحمتہ اﷲ علیہ کا وصال 1301ھ میں مکہ مکرمہ میں ہوا اور جنت المعلی میں دفن ہوئے۔
//php } ?>