حضرت میر سید حسن بغدادی
نام ونسب: اسم گرامی: حضرت میر سید حسن بغدادی۔ لقب: شیخ الوقت۔ والد کا اسم گرامی: عارفِ کامل حضرت میر سید موسیٰ۔خاندان سادات سےنسبی تعلق تھا۔علم و فضل تقویٰ و طہارت میں بےمثال تھے۔
ولادت باسعادت: آپ کی ولادت بغداد معلی میں ہوئی۔
تحصیلِ علم: تمام علوم عقلیہ و نقلیہ کی تحصیل و تکمیل اپنے والد گرامی کے زیرسایہ ہوئی۔ آپ اپنے وقت کےعالم متبحر اور عارف کامل تھے۔
بیعت وخلافت: والد گرامی سےتحصیل علم کےبعد سلوک کی منازل طے فرمائیں، اور پھر انہیں کے دستِ حق پرست پر سلسلہ عالیہ قادریہ میں بیعت ہوئے، اور خلافت سے مشرف ہوئے۔
سیرت وخصائص: سردار اولیاء، مشاہیر عصر، شیخ الوقت واقف رموز حقائق، دانندۂ اسرار دقائق، حضرت الشیخ میر سید حسن قادری بغدادی آپ سلسلہ عالیہ قادریہ رضویہ کے تئیسویں(23) امام وشیخ طریقت ہیں آپ عبادت وریاضت میں جملہ معاصرین سے فائق تھے اور ذکر وفکر میں مشہور تھے۔ علوحال ورموز احوال میں کمال رکھتے تھے۔
خلفاء: آپ کے خلفاء وغیرہ کی تفصیل دستیاب نہ ہوسکی صرف حضرت سید احمد الجیلانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ آپ کے مشہور خلیفہ کے نام ملتے ہیں۔
تاریخ وصال: آپ کاوصال 26 ؍صفرالمظفر 781ھ / جون؍ 1379کو بغداد شریف میں ہوا۔
ماخذ و مراجع: تذکرہ مشائخِ قادریہ رضویہ
شجرہ شریف میں اس طرح ذکر ہے:
طورِ عرفان علو و حمد و حسنی بہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔ دے علیؔ موسیٰؔ حسنؔ احمدؔ بہاؔ کےواسطے
//php } ?>