حضرتِ سیِّد حسن بَغدادی علیہ رَحمۃُالھادی بغداد شریف میں پیدا ہوئے ۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی تعلیم و تربیت اورپرورش والد محترم حضرتِ میر سید موسیٰ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کی آغوشِ محبت میں ہوئی ۔والد بزرگوار ہی نے آپ کو بیعت سے مشرف فرما کر خرقہ خلافت عطا فرمایا۔ آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبادت و ریاضت میں اپنے معاصرین سے فائق تھے اور ذکر و فکر میں مشہور تھے۔۲۶ صفر المظفر ۷۸۱ھ کو آپ رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کاوِصال ہوا۔ مزار پُر اَنوار بَغداد شریف میں ہے۔