سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی
حضرت شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی: سید شاہ حمزہ عینی قادری مارہروی۔ لقب: اسد العارفین، قطب الکاملین۔ تخلص: عینی۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے: حضرت شاہ حمزہ مارہروی بن سید شاہ آل محمدبن صاحب البرکات سید شاہ برکت اللہ مارہروی بن سید شاہ اویس بلگرامی بن سید شاہ عبد الجلیل بلگرامی بن سید میر عبدالواحد بلگرامی۔الیٰ آخرہ۔() تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 14؍ ربیع الثانی 1131ھ مطابق مارچ؍1719ء کو مارہرہ مطہرہ (ہند...