شاگرد و تلامذہ  

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی

حضرت شاہ عبد القادر دہلوی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:شاہ عبدالقادر دہلوی۔سلسلہ نسب اس طرح ہے:حضرت  شاہ عبدالقادر بن شاہ ولی اللہ بن عبدالرحیم بن وجیہ الدین شہید بن معظم بن منصور بن احمد بن محمود بن قوام الدین۔الی اخرہ۔آپ کاسلسلہ نسب حضرت فاروق اعظم رضی اللہ عنہ تک پہنچتاہے۔آپ حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے تیسرے صاحبزادے ہیں۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت 1166ھ،مطابق 1753ء کو"دہلی" میں ہوئی۔ تحصیل علم: آپ کےوالد حضرت شاہ ولی اللہ...

شاہ رفیع الدین دہلوی  

              شاہ رفیع الدین[1] بن شاہ ولی اللہ محدث دہلوی: محقق متقن،فقیہ محدث تھے،تالیفات جیدہ کیں جن میں کثرت سے ایسے رموزِ خفیہ کو داخل کیا کہ ان پر مشکل سے اطلاع ہو سکتی ہے اور کلمات یسیرہ میں مسائل کثیرہ جمع کیے چنانچہ علم حقائق میں آپ کی کتاب دفع الباطن فی بعض المسائل الغامضہ مشہور و معروف ہے علاوہ اس کے ترجمہ اردو قرآن مجید اور کتاب مقدمۃ العلم اور کتاب التکمیل واسرار المحبہ اور رسا...

سید شاہ آل ِرسول قادری مارہروی

حضرت مخدوم شاہ آل ِرسول قادری مارہروی﷫ اسمِ گرامی: آپ کا اسمِ گرامی آلِ رسول اور والد کا نام سید شاہ آل برکات المعروف ستھرے میاں تھا۔  تاریخ ومقامِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت 1209ھ میں ماہرہ ضلع ایٹہ (یوپی، انڈیا) میں ہوئی۔  تحصیلِ علم: آپ کی تعلیم و تربیت آپ کے والد ماجد سید شاہ آل برکات ستھرے میاں رحمۃ اللہ علیہ  کے آغوش شفقت میں ہوئی۔ آپ نے علوم دینیہ کی تحصیل حضرت عین الحق شاہ عبدالمجید بدایونی ، مولانا شاہ سلاست اﷲ کشفی بدا...

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ

حضرت مولانا عبدالغنی پھلواری رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ عبد الغنی نام، حضرت مولانا عبد المغنی پھلواروی کے فرزند یکم رمضان المبارک ۱۱۹۰؁ھ کو آپ کی ولادت ہوئی، درسیات کی تکمیل مفتی برکت علی عظیم آبادی سے کی،مفتی صاحب حضرت مولانا شاہ نظام الدین فرنگی محلی کے تلمیذ التلمیذ اور نامور عالم تھے۔ مولانا عبد الغنی کو اس قدر شوق علم تھا کہ روزانہ ۳۲میل پا پیادہ پٹنہ جاکر مفتی صاحب سے تحصیل علم کرتے، اور راستہ میں قرآن مجید حفظ کرتے، فراغت کے بعد تازندگی مدرسہ...

مجاہد جنگ آزادی امام فضل حق خیرآبادی

مجاہد جنگ آزادی  امام فضل حق خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسمِ گرامی:علامہ فضلِ حق خیرآبادی۔القاب:مجاہدِ جنگِ آزادی،بطلِ حریت،امام المناطقہ،رئیس المتکلمین وغیرہ۔والد کااسمِ گرامی:بانیِ سلسلہ خیرآبادیت امام المناطقہ حضرت علامہ مولانا فضلِ امام خیرآبادی رحمۃ اللہ علیہ۔سلسلہ نسب اسطرح ہے:علامہ فضلِ حق خیرآبادی بن مولانا فضلِ امام خیرآبادی بن محمد ارشد بن محمد صالح بن عبد الواحد بن عبد الماجد بن قاضی صدر الدین  خیر آبادی ۔(علیہ...

حضرت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ

حضرت شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی رحمۃ اللہ علیہ نام و نسب: اسم گرامی:شاہ فضل ِ رحمٰن۔لقب: شیخ المشائخ،قطبِ زماں۔سلسلہ نسب اس طرح ہے: حضرت مولانا شاہ فضل رحمن گنج مرادآبادی بن حضرت شاہ اہل اللہ بن محمد فیاض بن برکت اللہ بن نور محمد بن عبداللطیف بن عبد الرحیم بن محمد المعروف شاہ مصباح العاشقین چشتی(مزار شریف قصبہ ملانواں میں ہے)۔علیہم الرحمہ۔(تذکرہ مولانا فضل رحمن گنج مراد آبادی:15)۔ آپ کے والد گرامی حضرت شاہ اہل اللہ ﷫ حضرت شاہ عبد الرحمن لکھنوی﷫ ...