حضرت خواجہ علاء الدین عطار
حضرت خواجہ علاء الدین عطار علیہ الرحمۃ نام ونسب: آپ کا نام :محمد بن محمد بخاری ہے۔ آپ کا لقب علاء الدین عطار ہے۔ وطن: آپ کا تعلق " خوارزم "سے ہیں۔ جب آپ کے والد نے وفات پائی۔ تو آپ نے ان کے ترکہ سے کوئی چیز قبول نہ کی۔ تحصیل علم: حالت تجرید میں بخارا کے ایک مدرسہ میں تحصیل علوم میں مشغول ہوگئے۔ طالب علمی ہی کی حالت میں آپ کا عقد حضرت خواجہ نقشبند رحمۃ اللہ علیہ کی صاحبزادی سے ہوگیا۔ جب طریق حق کی طلب آپ کے دل میں پیدا ہوئی تو عل...