شجرہ طریقت  

شیخ الاسلام حضرت خواجہ عثمان ہارونی

شیخ الاسلام حضرت خواجہ عثمان ہارونی رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:حضرت خواجہ عثمان ہارونی﷫۔کنیت:ابوالنور۔لقب: شیخ الاسلام۔سلسلہ نسب:آپ کاسلسلہ نسب گیارہویں پشت میں حضرت مولا علی شیر خدا﷜ تک پہنچتا ہے۔(سیرتِ خواجہ غریب نواز:42)  تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت اکثر مؤرخین  کےنزدیک  536ھ،1141ء کو  قصبہ ’’ہارون یاہرون‘‘ خراسان  میں ہوئی۔(اہل سنت  کی آواز،خانقاہ برکاتیہ مارہرہ مطہرہ2008ء/...

حضرت خواجہ حاجی شریف زندنی

حضرت خواجہ حاجی شریف زندنی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ بڑے احوال عجبہ اور مقامات غریبہ کے مالک تھے آپ مقتدائے مشائخ اور پیشوائے ابدال تھے آپ کا لقب نیر الدین تھا۔ حضرت خواجہ  موجود چشتی رحمۃ اللہ علیہ سے خرقۂ خلافت پایا تھا۔ چودہ سال کی عمر سے باوضو رہنے لگے۔ کپڑے پرانے اور پیوند شدہ پہنتے تھے۔ فقر و تجرید پر کار بند رہے، آپ کا روزہ بھی مسلسل روزہ تھا،تین روز کے بعد بے نمک سبزی سے روزہ افطار کرتے تھے۔ اس سبزی  میں یہ کمال تھا کہ آپ کا تبرک...

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی

حضرت خواجہ قطب الدین مودود چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ مادر زاد ولی تھے قطب الاقطاب اور قطب الدین لقب پایا تھا۔ شمع صوفیاء اور چراغ چشتیہ کے خطابات سے نوازے گئے تھے۔ یگانۂ روزگار محبوب پروردگار۔ صاحب الاسرار اور مخزن الانور تھے۔ خرقۂ خلافت اپنے والد بزرگوار سے حاصل کیا تھا۔ وہ اکثر ہوا میں پرواز کرکے جہاں چاہتے چلے جایا کرتے تھے۔ سات سال کی عمر میں قرآن پاک حفظ کرلیا اورسولہ سال کی عمر میں علوم دینیہ سے فارغ ہوگئے، آپ کی تصانیف میں سے منہاج الع...

حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی

حضرت خواجہ ناصر الدین ابو یوسف چشتی سرمدی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ سلسلہ چشتیہ کے بڑے مشائخ میں سے تھے۔ جمالِ طریقت اور کمال حقیقت کے مالک تھے۔ آپ کی کرامتیں اور کمالات ظاہر و باہر تھیں۔ آپ کر خرقۂ خلافت اپنے ماموں خواجہ ابومحمد چشتی سے ملا۔ والد کا اسم گرامی سید محمد سمعان تھا۔ خواجہ ابومحمد آپ کو اپنا بیٹا ہی جانتے تھے اور آپ نے آپ کی تربیت کی۔ آپ کی عمر چھتیس سال کی تھی کہ آپ کے ماموں کا انتقال ہوگیا اور آپ ان کی جگہ جلوہ فرما ہوئے، آپ کا نسبِ...

حضرت خواجہ ابو محمد چشتی

حضرت خواجہ ابو محمد چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آں از قید زمان ومکان آزاد، ومدام دروصل دوست خرم وشاد، خوکردہ جمال محمدی، پروردہ کمال احمدی، منزہ از طمطراق زیب وزشتی، ولی مادرازد، حضرت خواجہ ابو محمد چشتی قدس سرہٗ کرامات وخوارق میں مشہور اور نسبت تجلیات ذات میں معروف تھے۔ آپ بڑے بلند مرتبہ بزرگ اور عظیم الشان درویش تھے۔ آپ کا لقب ناصح الدین ہے۔ آپ اپنے والد ماجد حضرت خواجہ ابو احمد چشتی قدس سرہٗ کے مرید وخلیفہ تھے۔ سیرا لاولیاء میں لکھا ہے کہ آپ ذو...

حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی

حضرت خواجہ ابو احمد ابدال چشتی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ آپ حسینی سادات عظام میں سے تھے اور حضرت خواجہ ابواسحاق شامی قدس سرہ کے خلیفہ اکبر تھے۔ ریاضت اور مجاہدہ میں بے مثال خوارق و کرامات میں لاثانی تھے، آپ کا لقب قدوۃ الدین تھا، ظاہری و باطنی حسن و  جمال کے پیکر تھے۔ آپ کا منور چہرہ دور سے روشن نظر آتا، جس شخص کی نگاہ آپ کے چہرہ پر پڑتی دل و جاں سے محبت کرنے لگتا تھا، آپ کی جبیں نور افشاں سے نور الٰہی  کی کرنیں پھوٹتی تھیں۔ رات کو گھر میں ...

شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی

حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ اسمِ گرامی: آپ رحمۃ اللہ علیہ کی کنیت: ابو اسحاق۔اور لقب: شرف الدین تھا۔ بیعت وخلافت: شیخ ابو اسحاق شامی  نے شیخ ممشاد علی دینوری کے دستِ حق پرست پر بیعت کی اور خرقۂ خلافت بھی حاصل کیارحمۃ اللہ علیہما۔ سیرت وخصائص: حضرت شرف الدین ابو اسحاق شامی چشتی  رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ سلسلہ ٔچشتیہ کے نامی گرامی بزرگوں میں سے تھے۔ ظاہری اور باطنی علوم میں ممتاز تھے۔ زہد و ریاضت میں بے...

حضرت خواجہ حذیفہ مرعشی

  وافر الفضل والاحسان اکرم اہلِ ایمان اولیا کے بادشاہ فقراء کے مقتدا شیخ العصر علامتہ الدہر سرمست جام بے غشی جناب خواجہ حذیفہ المرعشی ہیں (خد اللہ تعالیٰ انہیں بخشش و رضا مندی کے ساتھ مخصوص فرمائے) جو مشائخ زمانہ کے سرتاج اور نامداروں کے سردار ہیں آپ نے ارادت و اعتقاد کا خرقہ حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت سے زیب تن فرمایا اور سالہا سال کیا سفر اور کیا حضر میں آپ کی خدمت مبارک میں ملازم رہے۔ اس واجب الاحترام بزرگ کی نظر می...

حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم

حضرت خواجہ ابراہیم بن ادھم رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ نام ونسب:اسمِ گرامی:ابراہیم۔کنیت:ابواسحق ۔القاب:مفتاح العلوم،سلطان التارکین،سیدالمتوکلین،امام الاولیاء۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سلطان ابراہیم بن ادہم بن سلیمان بن منصوربن یزیدبن جابر۔(علیہم الرحمہ) ولادت با سعادت: آپ کی ولادت  باسعادت  بلخ (افغانستان)میں ہوئی۔ تحصیل علم: شاہی خاندان سےتعلق تھا،شہزادے تھے،ابتدائی تعلیم  شاہی محل میں ہوئی،جب خداطلبی میں بادشاہت کوترک کرکےمکۃ المکرمہ پہن...