حضرت امام مسلم
حضرت امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نام ونسب: اسم گرامی:امام مسلم ۔کنیت:ابوالحسن۔لقب:عساکر الملت والدین۔سلسلۂ نسب اس طرح ہے۔امام مسلم بن حجاج بن مسلم بن ورد بن کر شاد۔علیہم الرحمہ۔ آپ نسبا ًعرب کے مشہور قبیلہ بنو قشیرسے تعلق رکھتے تھے اسی لیے" قشیری "کہلائے۔ تاریخِ ولادت: آپ کی ولادت باسعادت میں مؤرخین کااختلاف ہے،حضرت شاہ عبدالعزیز محدث دہلوی علیہ الرحمہ نے202ھ،امام ذہبی نے204ھ،اورامام ابن اثیر نے206ھ تحریر کیا ہے۔لیکن علماء...