حضرت سیدہ ام کلثوم
حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نام و نسب: اسمِ گرمی:سیدہ ام کلثوم رضی اللہ عنھا۔سلسلہ نسب اسطرح ہے: سیدہ امِ کلثوم بنتِ سید المرسلین حضرت محمد ﷺبن عبد اللہ بن عبد المطلب بن ہاشم بن عبدِ مناف بن قصی بن کالب بن مرہ بن کعب بن لوئی بن غالب بن فہر بن مالک ۔(رضی اللہ عنہم اجمعین) حضرت سیدہ ام کلثوم رضی اللہ تعالیٰ عنہا نبی مکرم ﷺ کی تیسری بیٹی ہیں یہ حضرت رقیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے چھوٹی ہیں ۔یہ بھی حضرت خدیجہ رضی اللہ تعالیٰ عن...