عارف یگانہ حضرت مولانا میاں محمد بخش قادری قدس سرہ(کھڑی شریف)
فاضل جلیل،عارف بے مثیل،آفاقی شاعر حضرت میاں محمد بخش قادری (مصنف سیف الملوک)ابن حضرت مولانا میاں شمس الدین قادری قدس سرہما (۱۲۴۶ھ؍۱۹۳۰ئ) میںعلاقہ کھڑی خاص (ضلع میر پور،آزاد کشمیر ) میں پیداہوئے آپ کا سلسلۂ نسب خلیفہ ثانی حضرت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ تک پہنچتا ہے۔ آپ کے والد گرامی مستند عالم دین،با کمال صوفی اور حضرت پیرے شاہ غازی قدس سرہ کی درگاہ کے سجادہ نشین تھے۔ میا...