ضیائی شخصیات  

حضرت فاضلِ اجل علامہ سیّد جعفر شاہ شیرازی

حضرت فاضلِ اجل علامہ سیّد جعفر شاہ شیرازی، بٹگرام (ہزارہ)علیہ الرحمۃ    حضرت علامہ سیّد جعفر شاہ شیرازی بن سید حضرت شاہ بمقام اغذ بانڈہ تحصیل بٹگرام (ہزارہ)یکم ذی الحجہ ۱۳۴۶ھ/ ۱۲؍جون ۱۹۲۶ء میں سیّد (شیرازی حسینی) خاندان کے ایک عظیم روحانی گھرانے میں پیدا ہوئے، آپ کے نانا سید نور علی شاہ ایک بزرگ اور عالم شخصیت تھے۔ ان کے دو صاحبزادے (مولانا جعفر شاہ کے ماموں) مولانا سید عبدالقیوم شاہ اور مولانا سیّد عبدالغنی شاہ مرحوم علومِ اسلامیہ سے ب...