ضیائی شخصیات  

حضرت فاضل جلیل علامہ مفتی محمد حسین نعیمی

حضرت فاضل جلیل علامہ مفتی محمد حسین نعیمی، لاہور علیہ الرحمۃ  حضرت علامہ مفتی محمد حسین نعیمی بن ملّا تفضل حسین ۱۳۴۲ھ/ ۱۹۲۳ء میں سنبھل ضلع مراد آباد (ہندوستان) کے مقام پر پیدا ہوئے۔ آپ کے والد سنبھل کے ممتاز تاجر تھے، لیکن اس کے باوجود دین اور شعائرِ اسلام سے قلبی محبّت رکھتے تھے۔ وہ اپنے صاحبزادے کو عالمِ دین اور مبلغِ اسلام دیکھنے کے خواہاں تھے۔ علومِ اسلامیہ کی تحصیل: حضرت مفتی صاحب ۱۹۳۳ء میں جامعہ نعیمیہ مراد آباد میں داخل ہوئے دو سال می...