حضرت فاضل نوجوان علامہ ابوالمختار حبیب احمد
حضرت فاضل نوجوان علامہ ابوالمختار حبیب احمد، مستونگ (بلوچستان) علیہ الرحمۃ حضرت علامہ ابوالمختار مولانا حبیب احمد بن علامہ مولانا غلام محمد مرحوم شعبان المعظم ۱۳۶۳ھ/ جولائی ۱۹۴۳ء میں بمقام گوزکی علاقہ خاران (بلوچستان) میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد حضرت مولانا غلام محمد مرحوم دینی معلومات کے بحرِ ذخار تھے، تدریس فنون میں یکتائے زمانہ ہونے کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے خوش نویس تھے۔ آپ کا فتویٰ پورے بلوچستان میں مشہور تھا اور اسے چیلنج نہیں کیا جا...