ضیائی شخصیات  

مولانا بدرالقادری ہالینڈ

ادیب عصر مولانا بدر القادری رضوی اعظمی ولادت حضرت مولانا بدر عالم عرف بدر القادری بن حافظ محمد رمضان  بن شیخ محمد اسحاق بن محمد حبیب ۲۵؍ اکتوبر ۱۹۵۰ء محلہ ملک پورہ (مرزاجمال پور) قصبہ وپوسٹ گھوسی ضلع اعظم گڑھ میں پیدا ہوئے۔ تعلیم وتربیت مولانا بدر القادری کی ابتدائی تعلیم مدرسہ ناصر العلوم ملک پورہ  اور مدرسہ خیریہ فیض عام گھوسی میں ہوئی۔ درس نظامیہ دار العلوم اشرفیہ مصباح العلوم مبارک پور  میں ہوئی۔ ۱۰؍شعبان المعظم ۱۳۸۹ھ؍ ۲۳؍ا...